RSS Feed

12 March, 2014 16:32

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

12-MARCH-2014

ڈالر کی قیمت کو ایک سو دس سے اٹھانوے پر لانا حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ محمد زبیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

باہر سے پیسے ملنے کے علاوہ حکومت نے ملک کے اندر بھی بہت سے معاشی فیصلے لئیے گئے ہیں۔ محمد زبیر

بڑی دیر کے بعد پاکستان کے کسی وزیر خزانہ نے کچھ معاشی فیصلے کئیے ہیں۔ اے کے ڈھیڈی

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی۔ اے کے ڈھیڈی

یہ اچھی بات ہے کہ کچھ دوست ممالک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالرز دئیے ہیں اب ان کا ٹھیک استعمال کیا جانا چاہئیے۔ ڈاکٹر سلمان شاہ

آئیندہ دنوں میں پتہ چلے گا کہ دوست ممالک نے ڈیڑھ ارب ڈالرز کے بدلے ہم سے شام اور ایران کے خلاف کیا کام لینا ہے۔ سلمان شاہ

حکومت نے جو معاشی بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہ بہت اچھا ہے۔ سلمان شاہ

پاکستان کو بھی اب ڈیڑھ ارب ڈالرز کے بدلے دوست ممالک کے لئیے شام اور ایران کے خلاف کچھ کام کرنا پڑیں گے۔ ندیم افضل چن

حکومت کے ڈالر کی قیمت کو ایک سو دس سے اٹھانوے پر لانے کا عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ندیم افضل چن

پرائیویٹائزیشن کرنا اچھی بات ہے لیکن یہ ٹھیک طریقے سے کی جانی چاہئیے۔ سلمان شاہ

ملک میں سرمایہ کاری ہونی چاہئیے اجارہ داری نہیں ہونی چاہئیے۔ سلمان شاہ

پاکستان دنیا کی چوالیسویں بڑی معیشت ہے ہمیں اسے بیس بڑے معاشی ممالک میں شامل کرنا ہے۔ سلمان شاہ

سٹیل مل یا پی آئی اے خسارے میں چل رہے ہیں تو انہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اچھی قیمت مل سکے۔ اے کے ڈھیڈی

میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اچھے اقدامات کئیے جایں تو سٹیل مل پرائیویٹ سیکٹر سے بہت بہتر چل سکتی ہے۔ اے کے ڈھیڈی

ہم نے مختلف اداروں میں ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئیے کارپوریٹ ورلڈ کے ٹاپ کلاس لوگوں کو لگایا ہے۔محمد زبیر

ہم کہتے ہیں کہ ہم اداروں کو پرائیویٹ نہیں کر رہے بلکہ سٹریٹیجک پارٹنرز بنانے جا رہے ہیں۔ محمد زبیر

حکومت اداروں میں اچھے لوگوں کو لگا کر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرے۔ ندیم افضل چن

حکومت نے سرکاری زمینیں بیچ دی ہیں یہ بتائے کہ ان کے پیسے کدھر گئے ہیں۔ ندیم افضل چن

پچھلے پچاس ساٹھ سالوں میں ملک کا پبلک سیکٹر تباہ ہو چکا ہے۔ محمد زبیر

پرائیویٹ اداروں کو بیچنا کوئی حل نہیں ہے انہیں ٹھیک کریں۔ ندیم افضل چن

پرائیویٹ سیکٹر صرف بڑے اداروں کو خریدنا چاہتا ہے اسے تعلیم، صحت اور صفائی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنی چاہئیے۔ ندیم افضل چن

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: