RSS Feed

13 March, 2014 15:58

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

13-MARCH-2014

حکومت کا طالبان سے بات چیت کے لئیے کیا ایجنڈا ہے ابھی تک یہ واضع نہیں ہے۔ پلوشہ خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت نے اپنا نقطہ نظر پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں اور عوام کے سامنے نہیں رکھا۔ پلوشہ خان

حکومت کے پاس مینڈیٹ ضرور ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اکیلے وزیراعظم پچاس ہزار لوگوں کا خون معاف کر سکتے ہیں۔ پلوشہ خان

میں نے آج نواز شریف سے ملاقات کی ہے اور مجھے ان میں امن کی شدید خواہش نظر آئی ہے۔ مولانا طاہر اشرفی

حکومت کو طالبان کی عورتوں، بچوں کو اور طالبان کو اغوا شدہ بیگناہ لوگوں کو خیر سگالی کے طور پر چھوڑ دینا چاہئیے۔ طاہر اشرفی

حکومت طالبان سے کتنی بھی لڑائی لڑ لے آخر کار مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہو گا۔ شاہی سید

میری جماعت اس بات کی حمایت کرتی ہے کہ امن کے لئیے حکومت اور طالبان بیگناہ لوگوں کو رہا کر دیں۔ شاہی سید

ہم ملک میں امن کی خاطر طالبان کا دفتر کھولنے کے علاوہ اس سے بھی آگے جا سکتے ہیں۔ شوکت یوسفزئی

حکومت ایک کالعدم تنظیم سے بات چیت کر رہی ہے تو پھر کالعدم کا لفظ بھی ہٹا دے۔ پلوشہ خان

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اسلام آباد کچہری میں مرنے والی فضا ملک کے گھر جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔ پلوشہ خان

جب تک کراچی میں فوج استعمال نہیں کی جائے گی امن نہیں ہو سکتا۔ شاہی سید

رینجر آپریشن سے کراچی میں امن بھی نہیں ہوا اور رینجرز اور پولیس کے جوان بھی شہید ہو رہے ہیں۔ شاہی سید

مسئلہ یہ ہے کہ کراچی آپریشن کتنا غیر جاندارانہ ہو رہا ہے۔ شوکت یوسفزئی

اپنی مرضی کے پولیس آفیسرز لگا کر کراچی میں امن نہیں لایا جا سکتا۔ شوکت یوسفزئی

اگر فوج سے آپریشن کروانا ہے تو پھر صرف کراچی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہونا چاہئیے۔ پلوشہ خان

ہمارے معاشرے میں جو انتہا پسندی بڑھ رہی ہے اس کا بھی کوئی علاج ہونا چاہئیے۔ طاہر اشرفی

کراچی میں ایس ایچ او سے لے کر ایس پی تک کی تعیناتی سفارش سے کی جاتی ہے۔ طاہر اشرفی

پاکستان میں لوگ مزہب کے نام پر بھتہ وصول کرتے ہیں ان لوگوں کا مزہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ طاہر اشرفی

اب تو لاہور شہر میں بھی بھتہ وصول کیا جاتا ہے لوگ کسی کو بتاتے نہیں ہیں۔ طاہر اشرفی

مجھے حکومت کا امن قائم کرنے کا مطلب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ جس علاقعے میں دہشت گرد ہیں ان کے حوالے کیا جائے اور خود پنجاب میں محفوظ رہیں۔ پلوشہ خان

دنیا کی نظریں ہم پر لگی ہیں کہ پاکستان ایک نیوکلئیر پاور کس طرح ملک میں امن قائم کرتا ہے۔ پلوشہ خان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: