RSS Feed

17 March, 2014 16:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

17-MARCH-2014

تاخیر اور بے حسی کی وجہ سے تھر میں کچھ جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ جاوید جبار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

تھر کے علاقعے میں خواتین کی صحت کا معیار پہلے ہی بہت کم ہے۔ جاوید جبار

تھر اور پورے سندھ میں خواتین ڈاکٹرز کی بہت زیادہ کمی ہے۔ جاوید جبار

بکھری ہوئی آبادی اور ہندووں کی اکثریت ہونے کی وجہ سے تھر کو سیاسی طور پر اہمیت نہیں دی جاتی۔ جاوید جبار

جاوید جبار کو اللہ اجر دے یہ تھرپارکر میں بہت زیادہ کام کر رہے ہیں۔ ظفراللہ جمالی

تھر کے لوگوں سے ووٹ تو لے لئیے جاتے ہیں لیکن بعد میں کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔ ظفراللہ جمالی

غیر جانبدارانہ احتساب نہ ہونا مسائل کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ جاوید جبار

تھرپارکر سے اثر رسوخ استعمال کر کے کسی کو بھی منتخب کروا لیا جاتا ہے اس لئیے مقامی قیادت نہیں ابھر سکی۔ جاوید جبار

تھرپارکر کی اکثریت شودر ہندووں کی ہے اور وہ بڑی زات کے ہندووں کی بد سلوکی کا بھی شکار ہیں۔ جاوید جبار

تھرپارکر ایک طرف بلوچستان میں چار سالوں سے سیلاب آ رہے ہیں لیکن کسی نے پوچھا تک نہیں ہے۔ ظفراللہ جمالی

بھارت کے ساتھ تجارت سوچ سمجھ کر کرنی چاہئیے ہم تجارت زاتیات کے لئیے کرنے جا رہے ہیں۔ ظفراللہ جمالی

کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لئیے بھارت کے ساتھ تجارت کی بات اچھا طریقہ ہے۔ ظفراللہ جمالی

بھارت کے ساتھ تجارت پر اتنا زور دینا غیر مناسب ہے کنٹرولڈ پراگریس ہونی چاہئیے۔ جاوید جبار

بد قسمتی سے پاکستان کے کچھ لوگ بھارت سے تجارت پر بہت زور دے رہے ہیں۔ جاوید جبار

موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے سے پہلے پاکستان کو بھارت سے پوچھنا چاہئیے کہ وہ ہمارے لئیے کیا کرے گا۔ جاوید جبار

پاکستان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہاں فوج کی مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ جاوید جبار

بھارت میں حکومت سیاچن اور سر کریک پر اپنی فوج کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ جاوید جبار

بھارت پہلے ہی باہمی تجارت میں ہم سے تین گنا زیادہ فائدہ اٹھا رہا ہے۔ جاوید جبار

بھارت معاشی اور جغرافیائی طور پر ہم سے بہت بڑا ملک ہے اسے پاکستان کی بہتری کے اقدامات لینے چاہییں۔ ظفراللہ جمالی

اگر بھارت کو ممبئی حملوں پر پاکستان سے کچھ شکایات ہیں تو ہمیں بھی سمجھوتہ ایکسپریس کے سانحے پر اس سے کچھ شکایات ہیں۔ ظفراللہ جمالی

میں ریاست کے طالبان سے مزاکرات کے سخت خلاف ہوں۔ جاوید جبار

میڈیا استعمال ہو رہا ہے وہ طالبان کی ہر بات کو پیش کرتا ہے۔ جاوید جبار

طالبان کی کوئی مشترکہ قیادت نہیں ہے اسی لئیے مزاکرات کے دوران بھی دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔ جاوید جبار

طالبان کا مطالبہ کہ ملک کے کسی حصے سے فوج کو ہٹا لیا جائے تمام حدود کو پار کرنے کے مترادف ہے۔ جاوید جبار

میرے بزرگوں نے پینسٹھ میں بھارت کے ساتھ جنگ کے موقع پر ایوب خان کو کہا تھا آپ اپنے پاؤں مظبوط رکھیں آپ کے ہاتھ ہم مظبوط کریں گے۔ ظفراللہ جمالی

میرا نواز شریف کے لئیے بھی یہی پیغام ہے کہ وہ اپنے پاؤں مظبوط رکھیں۔ ظفراللہ جمالی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: