RSS Feed

20 March, 2014 15:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

20-MARCH-2014

میں خود اس بد بو دار اسمبلی سے باہر آنا چاہتا ہوں میرے استعفی سے غریب آدمی کا کام ہوتا ہے تو پھر لے لیں۔ شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کون کہتا ہے کہ ڈالر اٹھانوے روپے تینتیس پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔ شیخ رشید

خواجہ آصف نے جہلم نیلم پراجیکٹ کا ٹھیکہ پندرہ ارب روپے کی بجائے پچیس ارب روپے میں دے دیا ہے۔ شیخ رشید

خواجہ آصف سپریم کورٹ جا سکتا ہے تو میں بھی اس کے خلاف جہلم نیلم پراجیکٹ پر سپریم کورٹ جاؤں گا۔ شیخ رشید

موجودہ اسمبلی میں صرف میں ایک حق کی آواز ہوں جو اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہے۔ شیخ رشید

تمام فیصلے دبئی میں ہو رہے ہیں نواز شریف اور زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ شیخ رشید

میں آج یہ خبر دے رہا ہوں کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شامل ہونے جا رہی ہے۔ شیخ رشید

پاکستان اور سعودی عرب میں اقتصادی اور فوجی معاہدہ ہو جائے تو اچھی بات ہے لیکن فوج کو کسی دوسرے کی جنگ سے دور رہنا چاہئیے۔ شیخ رشید

اگر پاکستان کے الخالد ٹینک اور کچھ فری گیٹس بک جایں تو اچھی بات ہو گی۔ شیخ رشید

پاکستان کو شام کی جنگ میں دخل نہیں دینا چاہئیے بلکہ ان کی صلح کروانی چاہئیے۔ شیخ رشید

طالبان سے مزاکرات پر فوج بالکل واضع ہے کہ سول حکومت کو یہ مسئلہ حل کرنا چاہئیے۔ شیخ رشید

طالبان سے مزاکرات ناکام ہوئے تو ایکشن ہو گا اور پھر اس کا ردعمل بھی ہو گا۔ شیخ رشید

ڈرو سیاستدانوں کو ڈر ہے کہ طالبان کا ردعمل پنجاب میں ہو سکتا ہے۔ شیخ رشید

مشرف کے خلاف مقدمے میں نواز شریف اور فوج ایک درمیانی راستے پر چل رہے ہیں۔ شیخ رشید

فوج نہیں چاہتی کہ اس کے سابق چیف پر غداری کا مقدمہ چلے۔ شیخ رشید

مشرف کو سزا دینے سے حکومت اور اداروں کے تعلقات بہت کشیدہ ہو جایں گے۔ شیخ رشید

مجھے دو پڑوسی ملکوں کے لوگوں نے کہا کہ نواز شریف نے انہیں بتایا ہے کہ عمران خان ان کے ساتھ ہیں۔ شیخ رشید

عمران خان نے مجھے بتیا ہے کہ وہ صرف دہشت گردی کے مسئلے پر نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ شیخ رشید

اوسامہ کی پاکستان میں موجودگی کا یہاں کسی کو علم نہیں تھا۔ شیخ رشید

مشرف کا خیال تھا کہ اوسامہ زندہ نہیں ہے یہ الیبی پکڑا گیا تو پتہ چلا کہ وہ زندہ ہے۔ شیخ رشید

ایک پروگرام تھا کہ پاکستان اور امریکہ کی فوج مل کر اوسامہ کے خلاف آپریشن کریں لیکن مشرف نے اسے رکوا دیا۔ شیخ رشید

مشرف کا خیال تھا کہ وہ اور بینظیر مل کر حکومت کر سکتے ہیں لیکن میرا یہ خیال نہیں تھا۔ شیخ رشید

میری خواہش تھی کہ مشرف اور نواز شریف میں معاملات طے ہو جایں لیکن نواز شریف نے لچک نہیں دکھائی۔ شیخ رشید

میں نہیں سمجھتا کہ بینظیر کی شہادت میں مشرف کا کوئی کردار تھا وہ ایسا کیوں کریں گے۔ شیخ رشید

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: