RSS Feed

26 March, 2014 16:03

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

26-MARCH-2014

ایم کیو ایم نے سندھ حکومت میں شامل ہونے کا حتمی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ فیصل سبزواری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

دیہی سندھ پیپلز پارٹی جبکہ شہری سندھ ہمیشہ ایم کیو ایم کو ووٹ دیتا ہے۔ فیصل سبزواری

ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی نہ کسی طرح کا ورکنگ ریلیشنشپ رکھنا چاہتے ہیں۔ فیصل سبزواری

پچھلے کچھ سالوں سے کراچی میں لسانی اور نسلی فساد کم ہوا ہے جبکہ فرقہ ورانہ فساد میں اضافہ ہوا ہے۔ فیصل سبزواری

ہم کراچی میں مجرموں کے خلاف آپریشن پر تعاون جاری رکھیں گے۔ فیصل سبزواری

کراچی شہر اکیلا ملک کا ستر فیصد ریونیو کما کر دے رہا ہے اس کو اس کے مطابق حصہ ملنا چاہئیے۔ فیصل سبزواری

ہم نے پچھلے پانچ سالوں میں بینظیر بھٹو کی مفاہمت کی پالیسی پر عمل کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ

ماضی میں سیاسی جماعتیں آپس میں لڑتی تھیں اور تیسرا فریق اس کا فائدہ اٹھا جاتا تھا۔ کائرہ

کراچی میں پچھلے تیس سالوں سے لاشیں گر رہی ہیں اس کا کوئی فوری حل نہیں ہے۔ کائرہ

آج تک کسی حکومت نے کراچی کے مسئلے کی اونر شپ نہیں لی ہے۔ فیصل سبزواری

کراچی کا مسئلہ لا۶ اینڈ آرڈر کا نہیں ہے سیاسی ہے اور سیاسی طور پر حل ہو گا۔ چوہدری شجاعت حسین

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی اپنی نیت ٹھیک کر لیں تو کراچی میں امن ہو جائے گا۔ چوہدری شجاعت حسین

طالبان سے مزاکرات کے نتیجے میں ملک میں امن آنا آسان بات نہیں ہے اس میں وقت لگے گا۔ چوہدری شجاعت حسین

مولانا سمیع الحق نے بتایا ہے کہ طالبان سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ علامہ طاہر اشرفی

طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع بھی طے ہو گئی ہے۔ علامہ طاہر اشرفی

میں اپنے زرائع کی بنیاد پر بتا رہا ہوں کہ پروفیسر اجمل کی رہائی کے مسئلہ پر کافی برف پگھل چکی ہے۔ علامہ طاہر اشرفی

اسحق ڈار کہہ رہے ہیں کہ ڈیڑھ ارب ڈالر مفت کا ملا ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ کوئی مفت کے پیسے نہیں دیتا۔ کائرہ

ہم نے پہلے افغانستان میں لڑنے کے لئیے تنظیمیں بنایں پھر انہیں ختم کرنے کے لئیے دوسری تنظیمیں بنایں۔ فیصل سبزواری

فرقہ ورانہ زہنیت کا عفریت اس ملک کو دیمک کی طرح لیکں منہ پھاڑے کھا رہا ہے۔ فیسل سبزواری

پاکستان کے پورے معاشرے کو ایک سسٹم کے تحت انتہا پسندی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ کائرہ

کالعدم تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ اپنا انقلاب پوری دنیا میں پھیلانا چاہتی ہیں۔ کائرہ

کالعدم تنظیمیں کالعدم بھی ہیں لیکن وہ مختلف شہروں میں اپنے جلسے بھی کر رہی ہیں اور چندہ بھی اکٹھا کر رہی ہیں۔ کائرہ

ہم نے پاکستان کو ایک مزہبی نہیں بلکہ ماڈرن مسلم ریاست بنانا ہے۔ کائرہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: