RSS Feed

27 March, 2014 16:47

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

27-MARCH-2014

طالبان سے مزاکرات کے نتیجے میں مثبت پیشرفت ہو چکی ہے ملک میں جنگ بندی ہو چکی ہے۔ عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمیں یہ بھی پتہ چل چکا ہے کہ طالبان کا کونسا گروپ امن کے لئیے تیار ہے اور کونسا نہیں ہے۔ عمران خان

ملک میں ایک لابی ہے جو مزاکرات کو سبو تاژ کرنا چاہتی ہے ہمیں اس کو روکنا ہے۔ عمران خان

جنرل کیانی نے وزیراعظم کی موجودگی میں مجھے کہا تھا کہ طالبان کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے چالیس فیصد امکانات ہیں۔ عمران خان

مشرقی پاکستان، بلوچستان، لال مسجد اور قبائلی علاقعے ٓپریشن کرنے کا ملک کو ہمیشہ نقصان ہی ہوا ہے۔ عمران خان

میں نواز شریف اور چوہدری نثار کو داد دیتا ہوں کہ وہ طالبان سے مزکارت کرنے کے فیصلے پر ڈٹے رہے۔ عمران خان

پاکستان کے دشمن پوری کوشش کریں گے کہ طالبان کے ساتھ مزاکرات ناکام ہو جایں۔ عمران خان

ہم نے ماضی میں جو گروپس بنانے کی پالیسی اپنائی اس پر نظر ثانی ہونی چاہئیے ملک میں صرف سکیورٹی ایجنسیاں ہونی چاہییں۔ عمران خان

اسی کی دہائی میں ہم نے پیسے لے کر جہادی گروپس بنائے اوسامہ سی آئی اے کے جہاز میں یہاں آئے تھے۔عمران خان

مجھے ڈر ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کو شیعہ سنی فساد کروانے کے لئیے استعمال کیا جائے گا۔ عمران خان

ہمیں شام کے مسئلے پر غیر جانبدار رہنا چاہئیے کسی کی حمایت نہیں کرنی چاہئیے۔ عمران خان

مجھے جو بریفنگ دی گئی ہے اور چوہدری نثار کے بیان کے مطابق پنجابی اور وزیرستان کے طالبان امن کے لئیے تیار ہیں۔ عمران خان

پاکستان کو نیلسن منڈیلا کی طرح ٹروتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کے تحت طالبان کو معاف کر دینا چاہئیے ملک میں امن ہو جائے گا۔ عمران خان

طالبان کا صرف ایک مطالبہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان امریکہ کی جنگ سے باہر آ جائے۔ عمران خان

قبائلی علاقعوں کے لوگوں نے ہمیشہ پاکستان کے لئیے جنگ لڑی ہے لیکن ہم نے ان کی ترقی کے لئیے کچھ نہیں کیا۔ عمران خان

قبائلی علاقعوں سے بترریج فوج واپس بلا لی جائے چھ سو طالبان کے پیچھے امریکہ سے پیسے لے کر وہاں فوج بھیج دی۔ عمران خان

ایک نئی کتاب آئی ہے جس میں تفصیل سے بتیا گیا ہے کہ کس طرح پیسے دے کر پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں پھنسایا گیا۔ عمران خان

طالبان کو پروفیسر اجمل، یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کو فوراْ رہا کر دینا چاہئیے۔ عمران خان

ہمارے سیاسی لیڈروں پر کرپشن کے مقدمات ہیں اس لئیے وہ احتساب کا قانون نہیں بننے دیتے۔ عمران خان

جب تک نیب آزاد نہیں ہو گا جس کو پکڑیں گے وہ کہے گا کہ اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عمران خان

کے پی کے میں کسی کے خلاف ایک بھی ناجائز ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی پنجاب میں ہمارے کارکنوں کے خلاف بہت سے ناجائز مقدمات بنائے گئے ہیں۔ عمران خان

ہم نے کے پی کے میں اپنی کارکردگی کو بھر پور جائزہ لیا ہے اور کل کارکردگی کی بنیاد پرکابینہ میں ردوبدل کریں گے۔ عمران خان

ہمیں صحت کا انصاف پروگرام پر بل گیٹس اور ورلڈ ہیلتھ پروگرام کے ہیڈ نے مبارکباد دی ہے۔ عمران خان

ہم کے پی کے میں ایک نیا تفریح کا مقام اور ایک نیا شہر بسانے جا رہے ہیں۔ عمران خان

افغان آرمی زیادہ تر تاجک ہے اور طالبان پختون ہیں پاکستان کی کوشش ہونی چاہئیے کہ ان کے درمیان سول وار نہ ہو سکے۔ عمران خان

جب بھی طالبان سے امن کی بات ہوئی امریکہ نے اسے سبو تاژ کر دیا موجودہ حکومت ڈٹی رہی اسی لئیے اسے داد دیتا ہوں۔ عمران خان

امریکہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی کے تحت مسلمانوں میں شیعہ سنی فساد کروا رہا ہے۔ عمران خان

فرقہ پسند جماعتیں بہت بڑا ظلم اور اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہیں انہیں بنانے والوں کا احتساب ہونا چاہئیے۔ عمران خان

ہم نے جو ملیشیا بنائیں اب پتہ چل چکا ہے کہ ان کا ملک کو نقصان ہوا ہے۔ عمران خان

حکومت کی کارکردگی طالبان سے مزاکرات کے مسئلے کے علاوہ بہت ہی بری ہے۔ عمران خان

پیپلز پارٹی نے پانچ سالوں میں بجلی کی قیمت دوگنی کی تھی مسلم لیگ ن نے آٹھ ماہ میں کر دی ہے۔ عمران خان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: