RSS Feed

31 March, 2014 16:21

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

31-MARCH-2014

اگر ہم جنرل مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیں گے تو یہ قانون کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہو گا۔ خواجہ آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جنرل مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئیے اور قانون کے مطابق مقدمہ چلنا چاہئیے۔ خواجہ آصف

اس ملک میں کئی بار آئین کو توڑا گیا اور اس جرم میں مقدمہ چلانا ایک اعلی مقصد ہو گا۔ خواجہ آصف

اس بات میں اختلاف ہے کہ مشرف پر مقدمہ چلایا جائے یا نہیں خود ہماری پارٹی میں بھی اختلاف ہے۔ خواجہ آصف

سیاست دانوں نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور فوج میں بھی کافی تبدیلی آئی ہے۔ خواجہ آصف

مشرف کو ان کے اپنے ادارے اور ان کے حمایتی ممالک نے بھی پاکستان آنے سے منع کیا تھا۔ خواجہ آصف

مشرف کی ماں بیمار ہے مایں سب کی سانجھی ہوتی ہیں میری دعا ہے کہ اللہ انہیں صحت دے۔ خواجہ آصف

مشرف دور میں زرداری اور خواجہ سعد رفیق جیل میں تھے جب ان کی ماؤں کی وفات ہوئی نواز شریف نے باہر سے اپنے والد کی میت بھجوائی تھی۔ خواجہ آصف

نواز شریف کومشرف نے اپنے والد کی میت کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ خواجہ آصف

کوئی آزاد ملک اپنا کوئی علاقعہ کسی کے حوالے نہیں کرتا پاکستان بھی اپنا کوئی علاقعہ طالبان کے سپرد نہیں کرے گا۔ خواجہ آصف

مشرف کا بہت بڑا جرم اپنے مفاد کے لئیے پاکستان کو امریکہ کے آگے بیچنا ہے۔ خواجہ آصف

ہم نے طالبان سے مزاکرات ناکام کرنے کے لئیے نہیں شروع کئے ہماری فوج نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں۔ خواجہ آصف

فوج نے اپنے حلف کی پاسداری کے لئیے بہت زیادہ جانی قربانیاں دی ہیں۔ خواجہ آصف

دوسری طرف مشرف نے اپنے اٹھائے ہوئے حلف کو دو بار توڑا۔ خواجہ آصف

ہم طالبان کے قیدیوں کو یوں ہی نہیں چھوڑیں گے ان کے بدلے ہم بھی کچھ لوگوں کی رہائی چاہیں گے۔ خواجہ آصف

طالبان پاکستان کے آئین اور قانون کو مانیں اور قومی دھارے میں شامل ہو جایں تو یہاں رہ سکتے ہیں۔ خواجہ آصف

پاکستان کو شام یا مڈل ایسٹ کے کی تنازعہ میں حصہ دار نہیں بننا چاہئیے۔ خواجہ آصف

میں یقین دلاتا ہوں کہ سعودی عریبیہ یا بحرین نے پاکستان سے مڈل ایسٹ میں کسی طرح کی مداخلت کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔ خواجہ آصٖف

اسرائیل عربوں اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے اس کے خلاف جنگ ہو گی تو پاکستان عربوں کا ساتھ دے گا۔ خواجہ آصف

پاکستان کے سینکڑوں فوجی ٹرینرز پچھلے کئی سالوں سے مڈل ایسٹ میں موجود ہیں۔ خواجہ آصف

امریکہ کبھی ایڈوانس ٹیکنالوجی پاکستان کو نہیں دے گا باقی ہر قسم کے اسلحے میں الحمد للہ ہم خود کفیل ہیں۔ خواجہ آصف

ہم آئیندہ آر پی پی سے جتنی بجلی اتنی قیمت کی بنیاد پر بجلی خریدیں گے۔ خواجہ آصف

ہم اداروں میں اچھے لوگ لا رہے ہیں کوئی غلطی ہو جائے تو میڈیا نشاندہی کرے۔ خواجہ آصف

گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ تو ہو گی لیکن شدت پچھلے سالوں سے کم ہو گی۔ خواجہ آصف

امریکہ دو ہزار چودہ میں افغانستان سے جا رہا ہے طالبان سے مزاکرات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔ خواجہ آصف

ہم نہیں چاہتے کہ امریکہ کے جانے کے بعد خطے میں کوئی خلا رہ جائے اور امن متاثر ہو۔ خواجہ آصف

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: