RSS Feed

8 April, 2014 16:48

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

09-APRIL-2014

کچھ دیر پہلے تک حکومت اور فوج ایک پیج پر تھے لیکن اب کافی افواہیں سننے کو مل رہی ہیں۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمار ہاں ایسے ہی بات کو بڑھا دیا جاتا ہے جنرل راحیل نے صرف فوج کے جوانوں سے خطاب کیا تھا۔ شیخ روحیل اصغر

نواز شریف کے حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کارگل کے بعد ہی ہو گیا تھا۔ روحیل اصغر

جب کسی نے کچھ کرنا ہوتا ہے تو وہ الفاظ کا سہارا نہیں لیتا۔ روحیل اصغر

جب غدار کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے تو پہاڑوں میں ڈیوٹی دینے والا فوجی سوچتا ہے کہ کونسی غرادی کر دی ہے۔ معین حیدر

ایسے لوگ جنہوں نے بہت کرپشن کی ہے اور اس ملک کو لوٹا ہے ان کو کوئی پوچھ نہیں رہا اور مشرف کو غدار کہا جا رہا ہے۔ معین حیدر

مشرف کے متعلق کہیں کہ اس نے آئین توڑا اور سنگین غلطی کر دی لیکن غدار کا لفظ استعمال نہ کریں۔ معین حیدر

نواز شریف کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا تھا وہ ملک کے وزیراعظم تھے۔ معین حیدر

نواز شریف اب بدلہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں یہ بات بھی ٹھیک نہیں ہے۔ معین حیدر

فوج والے بھی ٹی وی دیکھتے ہیں غیر ضروری تنقید انہیں اچھی نہیں لگتی۔ معین حیدر

میں فوج کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں لیکن مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کی حمایت کرتا ہوں اسد عمر

اس بات کی بہت اہمیت ہے کہ فوج پر تنقید کرتے ہوئے کس طرح کی زبان استعمال کی گئی ہے۔ اسد عمر

مشرف پر تنقید کا حق آئین دیتا ہے لیکن فوج پر تنقید نہیں کی جانی چاہئیے۔ روحیل اصغر

جنرل مشرف کا کارگل کا فیصلہ بہت غلط تھا ہم پورے علاقعے میں ایک غیر زمہ دارانہ ملک کے طور پر پہچانے گئے۔ معین حیدر

میں کارگل کے واقع پر مشرف کے خلاف تحقیقات کی حمایت کرتا ہوں سول حکومت کو یہ کام کرنا چاہئیے۔ معین حیدر

شفافیت رکھنے سے جمہوریت پر لوگوں کا اعتماد بڑھتا ہے لیکن چیزیں چھپانے سے شکوک بڑھتے ہیں۔ اسد عمر

فوج ضرور چاہے گی کہ جنرل نیازی کو مارنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاے۔ معین حیدر

دنیا میں امن قائم کرنے کے لئیے بہت سے سنگین جرائم کرنے والوں کو بھی معاف کیا گیا ہے۔ معین حیدر

طالبان سے مزاکرات کرنے سے پتہ چلا ہے کہ ان میں اتنا اتفاق نہیں ہے جتنا بظاہر لگتا تھا۔ اسد عمر

سب سے زیادہ زیادتی فوج کے ساتھ ہوئی ہے کہ جس نے بارہ سال جنگ لڑی لیکن کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ روحیل اصغر

پہلی بات ائیر فورس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر طالبان کے خلاف کاروائی کی اور ان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔ روحیل اصغر

طالبان سے مزاکرات سے کچھ لوگ راہ راست پر نہیں آیں گے ان کے خلاف کاروائی کرنا پڑے گی۔ معین حیدر

جمہوریت کی مظبوطی کے لئیے ضروری ہے کہ غیر ضروری بیانات نہ دئیے جایں اور زبان طریقے سے استعمال کی جائے۔ معین حیدر

ٹیکس لگانے والے خود ٹٰکس دیں گے تو جمہوریت مظبوط ہو گی۔ اسد عمر

نئے ٹیکس لگانے سے زیادہ ضروری بات ہے کہ جو ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے اسے اللوں تللوں میں نہ اڑایا جائے۔ معین حیدر

ہر پارلیمنٹیرین اور سینٹ کا رکن ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن اب انہیں ٹیکس نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ شیخ روحیل اصغر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: