RSS Feed

9 April, 2014 16:14

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

09-APRIL-2014

یہ سوچنا کہ حکومت کوئی ایسا بندوبست کر لے گی کہ ملک میں کوئی دہشت گردی نہ ہو ممکن نہیں ہے۔ سعید غنی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پہلے دہشت گردی کے واقعات کا الزام طالبان پر لگتا تھا لیکن اب معلوم ہی نہیں کہ کون زمہ دار ہے۔ سعید غنی

طالبان سے مزاکرات کرنے سے دوسرے دہشت گرد گروپوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ سعید غنی

دوسرے دہشت گرد گروپس سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کر کے وہ بھی حکومت سے کوئی اچھی ڈیل حاصل کر سکتے ہیں۔ سعید غنی

طالبان مزاکرات کے زریعے وقت گین کر رہے ہیں جبکہ حکومت وقت گزار رہی ہے۔ فیصل سبزواری

مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کا رحجان رائٹ ونگ کی طرف ہے اور ان کی اکثریت پنجاب میں رہتی ہے۔ فیصل سبزواری

جو لوگ پاکستانیوں کی زندگیاں نہیں بچا سکتے وہ پاکستان کو کیا بچایں گے۔ فیصل سبزواری

آج کے دہشت گردی کے واقع کے بعد چوہدری نثار کے وزیرداخلہ رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ علامہ طاہر اشرفی

چوہدری نثار کہتے تھے کہ اسلام آباد میں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی۔ علامہ طاہر اشرفی

کیا پاکستان کے غریب لوگ صرف مرنے کے لئیے رہ گئے ہیں۔ علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد سبزی منڈی کے دہشت گردی کے واقع کی طالبان نے زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ علامہ طاہر اشرفی

طالبان کسی واقع کی زمہ داری قبول کر لیں تو ہم مان لیتے ہیں لیکن قبول نہ کریں تو ہم نہیں مانتے۔ علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد سبزی منڈی کے دہشت گردی کے واقع کی زمہ داری ایک بلوچ تنظیم نے قبول کی ہے۔ علامہ طاہر اشرفی

حکومت خوفزدہ ہے کہ طالبان کہیں کسی وجہ سے ناراض نہ ہو جایں اس لئیے ان کی شرطیں مانتے جا رہی ہے۔ سعید غنی

کوئی مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو سکتا جب تک اس کا ادراک نہ ہو حکومت کنفیوژن کا شکار ہے۔ فیصل سبزواری

شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو مارنا اسلام میں حرام ہے تو کیا طالبان نے جو ساٹھ ہزار لوگ مارے وہ معصوم نہیں تھے۔ فیصل سبزواری

طالبان کو نصیر اللہ بابر نے بنایا تھا سعید غنی صاحب ان کی بھی مزمت کریں۔ علامہ طاہر اشرفی

حکومت ٹی ٹی پی سے تو اس کی شکایات پوچھ رہی ہے بی ایل اے سے بھی پوچھ لے اور جائز ہوں تو حل کر دے۔ فیصل سبزواری

ہم کسی بھی وجہ سے پاکستانیوں کو مارنے والوں کی حمایت کرنا چھوڑ دیں تو پھر دہشت گردی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ سعید غنی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: