RSS Feed

10 April, 2014 16:43

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

10-APRIL-2014

لگتا ہے کہ نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا پہلے بھی انہوں نے ملٹری کورٹس بنانے کی کوشش کی تھی۔ لطیف کھوسہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم ٹھیک راستے پر چل تو پڑے ہیں لیکن ابھی ہم میں سیاسی پختگی نہیں آئی ہے۔ لطیف کھوسہ

تحفظ پاکستان کا قانون ملک کے لئیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہو گا۔ لطیف کھوسہ

قانون تحفظ پاکستان آئین اور انسانی حقوق دونوں کے خلاف ہے۔ وسیم اختر

اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ نوے دن کے لئیے گرفتار کیا گیا شخص اس دوران مر نہیں جائے گا۔ وسیم اختر

اسلام آباد سبزی منڈی کے واقع دہشت گردی کے بعد ایکشن لینے کی بجائے پوائنٹ سکورنگ ہو رہی ہے۔ وسیم اختر

دہشت گرد کراچی میں بنک لوٹ کر اپنی مالی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ وسیم اختر

تحفظ پاکستان کا قانون حکومت نے سٹینڈنگ کمیٹی سے صرف دو گھنٹے میں پاس کروایا ہے۔ عارف علوی

ہم نے قومی اسمبلی میں قانون تحفظ پاکستان کی مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔ عارف علوی

میں نے قانون تحفظ پاکستان پر تینتیس ترامیم پیش کیں لیکن سپیکر نے بحث کی اجازت نہیں دی۔ عارف علوی

قانون تحفظ پاکستان میں کسی کو مارنے کے جواز کے لئیے صرف دو الفاظ ہیں َ ریزن ایبل اپریہنشنَ۔ عارف علوی

قانون تحفظ پاکستان کی ایک صوبے کے علاوہ باقی تمام ملک نے مخالفت کی ہے۔ عارف علوی

وزیراعظم کے بھائی لوگوں کو جیل سے نکلوا کر پولیس کے ہاتھوں مروا چکے ہیں۔ لطیف کھوسہ

پیپلز پارٹی کا موقف واضع ہے ہم قانون تحفظ پاکستان کو بلاک کریں گے۔ لطیف کھوسہ

حکومت کے وزیر خود کہہ رہے ہیں کہ قانون تحفظ پاکستان سینٹ سے پاس نہیں ہو سکے گا۔ وسیم اختر

ہمیں ایک بات جان لینی چاہئیے کہ مشرف کا ٹرائیل ایک فوجی نہیں بلکہ سویلین کے طور پر ہو رہا ہے۔ عارف علوی

آرمی کے وقار کا خیال نہ صرف آرمی بلکہ ہم سب کو رکھنا چاہئیے۔ عارف علوی

یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ فوج کے طالبان کے قیدی چھوڑنے پر تحفظات ہیں۔ عارف علوی

عمران خان نے کہا تھا کہ طالبان کے قیدی چھوڑنے کے مسئلے پر فوج کو بٹھا کر مشورہ کر لیا جائے۔ عارف علوی

جب طالبان فوج کے ٹارگٹڈ آپریشن میں مر رہے تھے تو نواز شریف نے جنگ بندی کروا کر مزاکرات شروع کروا دئیے۔ لطیف کھوسہ

نواز شریف کو امیرالمومنین اور میرا سلطان بننے کا بہت شوق ہے۔ لطیف کھوسہ

حکومت کو طالبان کے قیدی چھوڑتے وقت فوج سے مشورہ کرنا چاہئیے تھا۔ وسیم اختر

نواز شریف پنجاب کے امیرالمومنین تو بن چکے ہیں پورا پنجاب ان کے قبضے میں آ چکا ہے۔ وسیم اختر

مسلم لیگ فوج پر تنقید کر رہی ہے لیکن اپنی ماضی کی اور موجودہ کارکردگی کا جائزہ نہیں لیتی۔ وسیم اختر

ہماری جمہوریت ابھی کمزور ہے اور فوج کو بھی اس کی عادت نہیں ہے۔ عارف علوی

میں نواز شریف کو وارننگ دے رہا ہوں کہ پاکستان بھی مڈل ایسٹ کی طرح فرقہ وارانہ فسادات کا شکار ہو سکتا ہے۔ عارف علوی

لگتا ہے نواز شریف صرف پنجاب کے وزیر اعظم ہیں ہر غیر ملکی دورے پر صرف اپنے بھائی کو ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ لطیف کھوسہ

نواز شریف نے پنجاب اپنے پاس رکھا ہے اور مسائل والے صوبے دوسروں کو دے دئیے ہیں۔ وسیم اختر

حکومت نے ترقیاتی فنڈز بھی صرف پنجاب کے لئیے مخصوص کر رکھے ہیں۔ وسیم اختر

ہر سیاسی جماعت پورے ملک سے جیتنے کی کوش کرتی ہے لیکن نواز شریف کی توجہ صرف پنجاب پر تھی۔ وسیم اختر

قانون تحفظ پاکستان سے ملک میں ظلم آئے گا اور فوج سے ہم آہنگی نہ ہونا بہت خطرناک ہے۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: