RSS Feed

14 April, 2014 16:23

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

14-APRIL-2014

ملک میں غیر ملکی حالات ہیں اور تحفظ پاکستان آرڈیننس غیر معمولی قانون ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اس وقت پاکستان کی جس قسم کی صورت حال ہے اس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس جیسے قوانین بنانے پڑتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

تحفظ پاکستان آرڈیننس سے سب سے زیادہ پاکستان کے شہری ہی عدم تحفظ کا شکار ہوں گے۔ فیصل سبزواری

تحفظ پاکستان آرڈیننس کے قانون کے تحت تشدد سے لیا گیا اقبالی بیان بھی عدالت کے لئیے قابل قبول ہو گا۔ فیصل سبزواری

تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت پولیس والا اگر شبے میں کسی کو گولی مار دے گا تو کوئی جوابدہی نہیں ہو سکے گی۔ فیصل سبزواری

میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ قانون سینٹ سے پاس نہیں ہو گا اسے شکست ہو گی۔ فیصل سبزواری

بےشک پاکستان میں بہت دہشت گردی ہو رہی ہے لیکن ایسا کوئی قانون نہیں ہونا چاہئیے کہ جس میں کوئی چیک نہ ہو۔ شہلا رضا

تحفظ پاکستان آرڈیننس انسانی حقوق کی عالمی دستاویز کے بھی خلاف ہے۔ شہلا رضا

ہم تحفظ پاکستان آرڈیننس پر بضد نہیں ہیں کسی کے پاس بہتر تجاویز ہوں تو سامنے لائے۔ شاہد خاقان عباسی

تحفظ پاکستان آرڈیننس جیسے قوانین نہ ہونے سے قانون نافز کرنے والے ادارے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

حکومت پولیس کی بہتر تربیت کرے اور گواہ کے تحفظ کا قانون لے کر آئے۔ فیصل سبزواری

مجھے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے نام سے اختلاف ہے اس کا نام پاکستان کے شہریوں کے تحفظ کا قانون ہونا چاہئیے تھا۔ ایس ایم ظفر

تحفظ پاکستان آرڈیننس کا قانون پہلے بن جاتا تو بہت سے شہریوں کی زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔ ایس ایم ظفر

مجھے اس قانون میں صرف شک کی بنیاد پر گولی مارنے اور سپیشل کورٹس بنانے کے نقات پر اعتراض ہے۔ ایس ایم ظفر

دنیا نے اپنے تحفط کے لئیے تحفط پاکستان آرڈیننس سے بھی زیادہ۰ سخت قوانین بنائے ہیں۔ ایس ایم ظفر

پاکستان میں تحفظ پاکستان آرڈیننس کو اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئیے استعمال کیا جائے گا۔ شہلا رضا

پاکستان میں قانون نافز کرنے والے ادارے ڈیتھ سکواڈ کا کام کر رہے ہیں۔ فیصل سبزواری

حکومت کے ملٹری کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں میڈیا ایسے ہی بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

حکومت نے طالبان کے قیدیوں کو فوج کی رضامندی کے ساتھ رہا کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

مزاکرات کے زریعے طالبان وقت حاصل کر رہے ہیں جبکہ حکومت وقت ضائع کر رہی ہے۔ فیصل سبزواری

طالبان سے مزاکرات کی تمام سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی ایسے معاملات میں وقت لگتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: