RSS Feed

1 May, 2014 16:15

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

01-MAY-2014

جیو نے جس طرح آٹھ گھنٹے تک ڈی جی آئی ایس آئی کا ٹرائیل کیا ایسا دنیا کی کسی ملک میں نہیں ہوتا۔ عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اس وقت ملک میں بحران ضرور ہے لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ عمران خان

نواز شریف جمہوریت کو نہیں سمجھتے ان کی تربیت فوجی حکومتوں نے کی ہے۔ عمران خان

ہماری ایجنسیوں نے بھی نائن الیون کے بعد اپنے لوگوں سے جو کچھ کیا مہزب ملکوں میں ایسا نہیں کیا جاتا۔ عمران خان

جمہوریت کے تسلسل کے لئیے ضروری ہے کہ ا لیکشن شفاف ہوں۔ عمران خان

احتجاج کرنا جمہوریت کا حصہ ہے ہم نے چار حلقے کھولنے کا کہا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ عمران خان

جس دن چار حلقے کھول دئیے گئے پتہ چل جائے گا کہ کتنا بڑا فراڈ ہوا تھا۔ عمران خان

میں کل اپنی پریس کانفرنس میں الیکشن دھاندلی کو بے نقاب کر دوں گا۔ عمران خان

گیارہ مئی کو اتنا بڑا فراڈ کیا گیا کہ میں خود بھی حیران ہو گیا ہوں۔ عمران خان

افتخار چوہدری نے الیکشن میں دھاندلی کو کور اپ کیا۔ عمران خان

افتخار چوہدری کچھ ریٹائرڈ جج اور جیو گروپ الیکشن دھاندلی میں ملوث ہے۔ عمران خان

ابھی ووٹوں کی گنتی ہو رہی تھی کہ جیو نے کہہ دیا کہ نواز شریف جیت گیا ہے۔ عمران خان

جہانگیر ترین اور حامد خان رات تک جیت رہے تھے اگلے دن ان کو ہرا دیا گیا۔ عمران کان

گیارہ مئی کا احتجاج پی ٹی آئی شیخ رشید اور جماعت اسلامی مل کر کریں گے طاہرالقادری کی شمولیت کا ابھی پتہ نہیں ہے۔ عمران خان

اگر احتساب نہ ہوا تو ہم اگلا الیکشن اس طرح نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان

چیف جسٹس چھوٹی چھوٹی باتوں پر سوو موٹو نوٹس لیتے رہے لیکں الیکشن دھاندلی پر نہیں لیا۔ عمران خان

پہلے جیو کے ملازم کو چیف منسٹر بنایا بعد میں اسے چیرمین پی سی بی لگا دیا۔ عمران خان

ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف آخر تک جایں گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان

میں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج اپنے لئیے نہیں ملک کے لئیے کر رہا ہوں۔ عمران خان

ہمارے لئیے جمہوریت کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے جہاں جمہوریت ہوتی ہے وہاں ترقی ہوتی ہے۔ عمران خان

جن ملکوں میں مارشل لا۶ لگتا ہے تھوڑا سا ملک اوپر جاتا ہے بعد میں پہلے سے بھی نیچے آ جاتا ہے۔ عمران خان

میں وزیراعظم ہوتا تو بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کے لئیے ادھر ہی بیٹھ جاتا کیمپ لگا لیتا۔ عمران خان

ہم نے کے پی کے میں پولیس کا نظام درست کر دیا ہے پولیس سے سیاسی مداخلت ختم کر دی ہے۔ عمران خان

کے پی کے میں ہم اپنے دو وزیروں کے خلاف انکوائری کر رہے ہیں ملوث ہوئے تو نکال دیں گے۔ عمران خان

کے پی کے میں ہم سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دے رہے ہیں۔ عمران خان

پیپلز پارٹی نے پانچ سالوں میں بجلی کی قیمت دوگنی کی مسلم لیگ ن نے دس ماہ میں کر دی ہے۔ عمران خان

مسلم لیگ ن بجلی کی قیمت دوگنی کر دی ہے لیکن سرکلر ڈیٹ پھر بھی ختم نہیں ہو سکا۔ عمران خان

میں دعوی کرتا ہوں کہ الیکشن کے نتائج کا اعلان گنتی کے بغیر ہی کر دیا گیا تھا۔ عمران خان

ہم نے ثبوت اکٹھے کئیے ہیں کہ لاہور میں ایم آٗئی کے ایک بریگیڈئیر نے دھاندلی کرنے میں مدد کی۔ عمران خان

حامد میر پر حملے میں جو لوگ بھی ملوث ہیں انہیں سخت سزا ملنی چاہئیے۔ عمران خان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: