RSS Feed

5 May, 2014 16:17

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

05-MAY-2014

اس وقت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک انڈرسٹینڈنگ چل رہی ہے۔ شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حامد میر پر حملہ ہوا اور جیو نے قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف الزام تراشی شروع کر دی۔ شیخ رشید

جنرل راحیل نے یہ کہہ کر کہ کم از کم کشمیر کو ایک اشو کے طور پر رہنے دو قوم کو ایک پیغام دیا ہے۔ شیخ رشید

مشرف نے کہا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ حل کر لے گا میں نے کہا تھا کہ نہیں ہو گا اور میں ٹھیک نکلا۔ شیخ رشید

جمہوریت کو کسی اور سے نہیں خود سرکاری پارٹی سے خطرہ ہے۔ شیخ رشید

قوم اسمبلی میں اس وقت صرف عمران خان اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شیخ رشید

موجودہ حکومت نے دس مہینوں میں دس ارب ڈالر کا قرضہ لیا ہے معیشت غربت کی سطح سے نیچے گر چکی ہے۔ شیخ رشید

وزیراعظم کو اپنے بھائی ان کے صوبے اپنے بھتیجے اور رشتہ داروں کے علاوہ کوئی دوسرا دکھائی نہیں دیتا۔ شیخ رشید

میں پوری کوشش کر رہا ہوں کہ۰ موجودہ حکومت گر جائے۔ شیخ رشید

یہ قراآن پاک کے کسی سیپارے میں نہیں لکھا کہ الیکشن پانچ سال بعد ہی ہوں گے۔ شیخ رشید

کیا بات ہے کہ تمام انڈین نواز لوگ ایک ہی ادارے کے جھنڈے کے نیچے موجود ہیں۔ شیخ رشید

حکومت قومی اسمبلی میں لا۶ اینڈ آرڈر پر بحث کرنا چاہتی ہے جبکہ بات جیو کے کردار پر ہونی چاہئیے۔ شیخ رشید

مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر حملہ ہوا تو جیو نے کہا کہ حملہ خود ساختہ ہے۔ شیخ رشید

نواز شریف اگر حامد میر کی خبر لینے کے ساتھ یہ بھی کہہ دیتے کہ کسی ادارے کے خلاف الزام نہ لگایا جائے تو معاملہ ختم ہو سکتا تھا۔ شیخ رشید

میں تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے لال مسجد کے واقع پر استعفی دے دینا چاہئیے تھا میں نے ایسا نہیں کیا میری غلطی تھی۔ شیخ رشید

نجم سیٹھی، امتیاز احمد ابصار عالم وغیرہ کی حفاظت کی جانی چاہئیے کوئی غیر ملک موساد یا را ان پر حملہ کر کے مزید گند ڈال سکتا ہے۔ شیخ رشید

میں نے آج تک عوام میں پاک فوج کی اتنی حمایت نہیں دیکھی جتنی جیو ٹی وی کی مہم کے بعد دیکھی ہے۔ شیخ رشید

اگر کوئی ادارہ قومی سلامتی کے خلاف کام کرتا ہے تو اس پر پابندی لگنی چاہئیے۔ شیخ رشید

نواز شریف کی وہی پرانی ٹیم ہے اس میں کوئی ایسا بندہ نہیں جو اس کا ہاتھ روک سکے۔ شیخ رشید

اگر ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جانا چاہئیے ماورائے عدالت کلنگ درست بات نہیں ہے۔ شیخ رشید

میرا آج کا یہ پیغام ہے کہ نواز اور شہباز شریف کو پولیو کے قطرے پلائے جانے چاہئییں۔ شیخ رشید

وہ کیا زبردست سین ہو گا کہ نواز شریف کو پولیو کے قطرے پلائے جایں اور بعد میں پتہ چلے کہ وہ تو جعلی تھے۔ شیخ رشید

میں آج یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ اکبر بگٹی شہید کے ساتھ غار میں مرنے والے تمام لوگ غیر مسلح تھے۔ شیخ رشید

اس ملک میں ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ سول انتظامیہ فوج کو بلائے تو وہ کہے کہ ہم تو غدار ہیں۔ شیخ رشید

بھٹو سے میرے لاکھ اختلافات سہی لیکن اس نے جیل میں یہ ثابت کیا کہ وہ ایک مرد ہے۔ شیخ رشید

میرا مشرف کو یہ مشورہ ہے کہ مشکل وقت میں چیخیں نہ مارے۔ شیخ رشید

نو تاریخ کو عمران خان ہمارے جلسے میں شامل ہوں گے اور گیارہ مئی کو ہم ان جلسے میں بھر پور شرکت کریں گے۔ شیخ رشید

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: