RSS Feed

8 May, 2014 16:02

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

08-MAY-2014

عمران خان کا کہنا کہ وہ الیکشن رزلٹ کو تو مانتے ہیں لیکن دھاندلی کو نہیں مانتے میری سمجھ سے باہر ہے۔ طارق عظیم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

دنیا کے تمام اخبارات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔ طارق عظیم

ہمارے سروے کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت اتنی کم تھی کہ میں خود بھی حیران رہ گیا تھا۔ طارق عظیم

ہم نے احتجاج نہیں کیا لیکن گیارہ مئی کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔ شہلا رضا

گیارہ مئی کے انتخابات میں بھی ایجنسیوں کا رول تھا ایسا نہیں ہوتا کہ وہ اپنا کردار ادا نہ کریں۔ شہلا رضا

عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی پیپلز پارٹی بھی یہی کہہ رہی ہے۔ عارف علوی

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات نہ کی گئیں تو چار سال بعد پھر یہی ہو گا۔ عارف علوی

پچھلے الیکشن میں تین طرح سے دھاندلی کی گئی ایک الیکشن سے پہلے ایک الیکشن والے دن اور ایک بعد میں کی گئی۔ عمر ریاض عباسی

پینسٹھ سالوں سے پاکستان کے عوام نے حقیقی معنوں میں جمہوریت دیکھی ہی نہیں ہے۔ عمر ریاض عباسی

ہمارے دور میں میڈیا ہماری حکومت کے خلاف رہا لیکن ہم نے میڈیا پر پابندی نہیں لگائی۔ شہلا رضا

پہلے نواز شریف فیصلہ فوراْ کر لیتے تھے اور سوچتے بعد میں تھے اب سوچتے رہتے ہیں لیکن فیصلہ نہیں کر پاتے۔ عارف علوی

نواز شریف چاہتے تو فوج کے خلاف جیو کی مہم کو روکا جا سکتا تھا۔ عارف لوی

کوئی سسٹم مکمل نہیں ہے ہم نے آج بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے ساتھ مل کر بیٹھے اور اپنی تجاویز دے۔ طارق عظیم

ہم چار سال سے الیکٹرنک ووٹنگ سسٹم کا کہ رہے ہیں لیکن کرتا کوئی نہیں ہے۔ عارف علوی

ہمارا احتجاج لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو گا عمران خان اپنا جلسہ الگ سے کریں گے۔ عمر ریاض عباسی

ہم احتجاج اس لئیے کر رہے ہیں کہ ہمیں کسی سے انصاف نہیں ملا۔ عارف علوی

آہستہ آہستہ لوگوں میں شعور آ رہا ہے پہلے عمران خان الیکشن نہیں لڑتے تھے لیکن اب لڑتے ہیں۔ شہلا رضا

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: