RSS Feed

12 May, 2014 17:21

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

12-MAY-2014

عمران خان کو چاہئیے کہ الیکشن پراسس کے متعلق تجاویز پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ شیخ روحیل اصغر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

انتخابات سے پہلے مسلم لیگ ن بھی الیکشن کے طریقہ کار میں اصلاحات کی حامی تھی۔ کامل علی آغا

الیکشن کمشن کے پاس اپنی طاقت ہونی چاہئیے تا کہ وہ کسی کے خلاف ایکشن لے سکے۔ کامل علی آغا

چودھری شجاعت اور پرویز الہی پوری رات آر او کے دفتر کے باہر رزلٹ لینے کے انتظار میں بیٹھے رہے۔ کامل علی آغا

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ پچھلے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔ شہر یار آفریدی

ہم ایک سال سے کہہ رہے تھے کہ الیکشن کمشن میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ شہر یار آفریدی

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ الیکشن کمشن آزاد ہونا چاہئیے۔ سرور باری

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پچھلے انتخابات میں مکمل طور پر دھاندلی کی گئی۔ کامل علی آغا

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک سال میں ملک کے لئیے کچھ نہیں کیا ہے۔ کامل علی آغا

ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو کوئی حادثہ ہو سکتا ہے۔ کامل علی آغا

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے چار ماہ پہلے یہ فیصلہ کیا تھا کہ شکایات دور نہ کی گئیں تو گیارہ مئی سے احتجاج کیا جائے گا۔ شہر یار آفریدی

آج نواز شریف کے پاس موقع ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر انتخابی اصلاحات کریں۔ شہر یار آّفریدی

پی ٹی آئی کو چاہئیے کہ پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات کا بل لایں۔ روحیل اصغر

پاکستان الیکشن کمشن کا ریٹرننگ آفیسرز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ سرور باری

آر اوز نے نو فیصد الیکشن اسٹیشنز تبدیل کئیے اور الیکشن کمشن کو اطلاع بھی نہیں کی۔ سرور باری

ترانوے حلقے ایسے تھے کہ جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سے بھی زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ سرور باری

اس بات کی تحقیقات ہونی چاہییں کہ ریٹرننگ آفیسرز نے کسی کے کہنے پر انتخابات میں دھاندلی کروائی۔ سرور باری

سرگودھا کے ایک حلقے سے جہاں پندرہ سو رجسٹرڈ ووٹرز تھے نواز شریف کو ساڑھے آٹھ ہزار ووٹ ملے۔ شہر یار آفریدی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: