RSS Feed

19 May, 2014 16:56

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

19-MAY-2014

حامد میر پر حملے کے بعد سے جس طرح کے حالات بن رہے ہیں وہ بہت خطرناک ہیں۔ سعید غنی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جیو اور آئی ایس آئی کا معاملہ اور صبح کے پروگرام پر توہین کے الزامات کا مسئلہ غلط رخ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ سعید غنی

حکومت نے زکا۶ اشرف کو ہٹا کر نجم سیٹھی کو اس لئیے پی سی بی کا چیرمین لگایا کیونکہ وہ بورڈ کے معاملات بہتر طریقے چلا سکتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

زکا۶ اشرف منتخب چیرمین پی سی بی تھے نواز شریف نے بورڈ کا آئین معطل کر کے نجم سیٹھی کا تقرر کیا تھا۔ سعید غنی

پی سی بی کا چیرمین ہو یا چیف الیکشن کمشنر میرٹ پر تقرریاں کی جایں تو کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔ نعیم الحق

فخرالدین جی ابراہیم انتخبات میں دھاندلی کے متعلق سب کچھ جانتے ہیں ان پر اپنی زبان بند رکھنے کے لئیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ نعیم الحق

ہم جیو پر پابندی کے خلاف ہیں اسے اپنی طاقت کے غلط استعمال سے روکا جائے۔ نعیم الحق

حکومت اور فوج دو فریق نہیں ہیں میڈیا غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی کا موقف جائز ہے لیکن احتجاج کرنے کا طریقہ درست نہیں ہے۔ سعید غنی

الیکشن والے دن جو کچھ بھی ہوا اس کا زمہ دار الیکشن کمشن ہے۔ سعید غنی

پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمشن کے عملے کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس بھی ہوتے ہیں دھاندلی کیسے ہو سکتی ہے۔ شہاد خاقان عباسی

میں زاتی طور پر الیکڑانک ووٹنگ سسٹم کی حمایت کرتا ہوں۔ شاہد خاقان عباسی

الیکشن والے دن جو دھاندلی ہوئی وہ صرف ایک حصہ ہے پورے نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ نعیم الحق

پی ٹی آئی کے احتجاج کے نتیجہ میں اگر کچھ حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوئے تو یہ جمہوری عمل کا ہی حصہ ہو گا کوئی حرج نہیں ہے۔ سعید غنی

ہمارے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ سے پچھلے چھ سات ماہ سے اختلافات چل رہے ہیں ۔ عرفان اللہ مروت

مسلم لیگ ن سندھ کے بارے میں جو فیصلے کرتی ہے ان میں ہم سے مشورہ نہیں کیا جاتا۔ عرفان اللہ مروت

ہماری وزیراعظم تک رسائی نہیں ہے ان سے بات کرنے کو موقع ہی نہیں ملتا۔ عرفان اللہ مروت

ایم کیو ایم اور دوسری سیاسی جماعتوں سے ہمارا رابطہ صرف پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات لانے کی حد تک ہے۔ نعیم الحق

مجھے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جیو پر آئی ایس آئی کے خلاف مہم ایک شخص کے کہنے پر چلائی گئی جو ملک سے باہر ہے۔ نعیم الحق

نواز شریف کو متحرک ہونا پڑے گا وہ خاموش رہتے ہیں کسی سے بات نہیں کرتے۔ سعید غنی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: