RSS Feed

21 May, 2014 16:59

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

21-MAY-2014

نریندر مودی کی نواز شریف کو اپنی تقریب حلف برداری میں آنے کی دعوت دینا بہت چالاکی والی موو ہے۔ ملیحہ لودھی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نریندر مودی کا دنیا میں بہت برا اور منفی تاثر ہے وہ نواز شریف کو بلا کر اسے بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ ملیحہ لودھی

پاکستان اور بھارت کو لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم تعلقات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ملیحہ لودھی

نریندر مودی نے نواز شریف کو جو آنے کی دعوت دی ہے اس کے لئیے وقت بہت کم ہے۔ طلعت حسین

پاکستان کا وزیراعظم بھارت جانے کے لئیے تیار نہیں بیٹھا کہ وہ جب بلایں وہ چلا جائے گا۔ طلعت حسین

میرے خیال میں نواز شریف کو بھارت نہیں جانا چاہئیے اپنا کوئی نمائندہ بھیج دینا چاہئیے۔ طلعت حسین

نواز شریف نریندر مودی کی دعوت پر غور ضرور کریں گے لیکن جایں گے نہیں۔ چوہدری جعفر اقبال

میں سمجھتی ہوں کہ نواز شریف کو بھارت جانا چاہیے اور اپنا موقف کھل کر بیان کرنا چاہئیے۔ ملیحہ لودھی

پاکستان کو بھارت کا رویہ اور پالیسی دیکھ کر اپنی طرف سے کوئی اشارہ دینا چاہئیے۔ طلعت حسین

پاکستان اور بھارت میں اچھے تعلقات کے لئیے دو طرفہ کوششوں کی ضرورت ہے یک طرفہ سے کچھ نہیں ہونے والا۔ ملیحہ لودھی

وزیرراعظم کو پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ سے بھی مشورہ کرنا چاہئیے جو وہ کم ہی کرتے ہیں۔ ملیحہ لودھی

پمرا کے معاملات الجھے ہوئے ہیں کوئی بات قانون کے مطابق نہیں ہو رہی۔ طلعت حسین

اس وقت لڑائی سول حکومت اور ملٹری کے درمیان ہو رہی ہے۔ طلعت حسین

میں طلعت حسین سے اتفاق کرتا ہوں اس وقت سول حکومت اور ملٹری کے درمیان تصادم کی صورت حال ہے۔ زاہد حسین

حکومت جیو کے مسئلے کو حل نہیں کرنا چاہتی ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ زاہد حسین

پمرا کے پانچ ارکان ایک طرف اور سات ایک طرف ہیں اور ساتوں ارکان سرکاری ملازم ہیں۔ زاہد حسین

حکومت جیو اور آئی ایس آئی کی لڑائی کا مزہ لیتی رہی کہ دیکھیں بھلا کیا ہوتا ہے۔ زاہد حسین

آٹھ گھنٹے تک آئی ایس آئی کے خلاف جیو کی نشریات چلتی رہیں لیکن حکومت نے انہیں روکنے کی کوش نہیں کی۔مظہر عباس

پمرا پنڈی اور اسلام آباد میں تقسیم ہو چکا ہے۔ مظہر عباس

پمرا پنڈی اور اسلام آباد کے درمیان تقسیم نہیں ہوا یہ غلط تاثر ہے۔ جعفر اقبال

پمرا جیو کے مسئلے کو حل نہیں کر پائے گا۔ طلعت حسین

اس وقت جو صورت حال بن چکی ہے حکومت اسے نمٹانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ جعفر اقبال

پرویز رشید دبئی میں میر شکیل کو ملنے گئے ہیں واپس آ کر وہ باقی میڈیا ہاؤسز سے بھی ملیں گے۔ جعفر اقبال

جیو کا مسئلہ اٹھنے کے بعد میڈیا کا اپنا رویہ بھی انتہائی قابل اعتراض ہے۔ طلعت حسین

پرویز رشید کو معاملہ سلجھانے کے لئیے وزیراعظم فوج اور جیو گروپ سے ملنا چاہئیے۔ مظہر عباس

لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر پاکستان میں ٹی وی چینل چلا رہے ہیں۔ طلعت حسین

میڈیا میں اس وقت پیسے کی دوڑ لگی ہے ہر کوئی زیادہ سے زیادہ مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جعفر اقبال

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: