RSS Feed

22 May, 2014 17:44

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

22-MAY-2014

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے حالیہ دورہ برطانیہ میں وہاں کے اعلی حقام سے مفید ملاقاتیں کی ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

دونوں ملکوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دو ہزار پندرہ تک دو طرفہ تجارت کو تین ارب پونڈ تک لے کر جایں گے۔ فلپ بارٹن

برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلیم اور ثقافت کے میدان میں بھی تعاون کرے گا۔ فلپ بارٹن

برطانیہ تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے لوگوں کو تربیت کی سہولتیں بھی فراہم کرے گا۔ فلپ بارٹن

برطانیہ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔ فلپ بارٹن

پاکستان کو یورپی ملکوں سے اپنی تجارت بہتر کرنے کے لئیے انسانی حقوق کے مسئلے میں بہتری لانی ہو گی۔ فلپ بارٹن

انسانی حقوق کے مسئلے پر برطانیہ مسلسل پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور مسائل کی نشاندہی کرتا رہتا ہے۔ فلپ بارٹن

ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان کی سکیورٹی کے معاملات وہاں کی مقامی فورسز کے حوالے کر دئیے جایں۔ فلپ بارٹن

برطانیہ اور نیٹو فورسز افغانستان کی سکیورٹی کے معاملات پر مقامی فورسز کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ فلپ بارٹن

ہم نواز شریف کے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں سے بہت خوش ہیں۔ فلپ بارٹن

نواز شریف کی پالیسی کہ وہ اپنے ملک کی سر زمین کو ہمسایہ ملکوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے بہت حوصلہ افزا ہے۔ فلپ بارٹن

پچھلے سالوں میں سب سے زیادہ پاکستان کے لوگ دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔ فلپ بارٹن

حکومت پاکستان کے طالبان سے مزاکرات کے متعلق میرے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں میں تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ فلپ بارٹن

افغانستان کے لوگوں نے جس طرح انتخابات میں حصہ لیا ہے وہ ان کا ووٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔ فلپ بارٹن

برطانیہ کے پاکستان اور بھارت دونوں سے اچھے تعلقات ہیں دونوں ملکوں کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے۔ فلپ بارٹن

نواز شریف بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں میں بہت پر عزم دکھائی دیتے ہیں۔ فلپ بارٹن

ڈیوڈ کیمرون نے نریندر مودی کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی ہے کیونکہ وہ اب بھارت کے منتخب وزیراعظم ہیں۔ فلپ بارٹن

پچھلے تیس سالوں میں پہلی بار بھارت میں کسی ایک پارٹی نے واضع اکثریت حاصل کی ہے۔ فلپ بارٹن

برطانیہ پاکستان میں جمہوری عمل کا حمایتی ہے اور پہلی بار ٰیہاں ایک جمہوری حکومت نے دوسری کو اقتدار منتقل کیا ہے۔ فلپ بارٹن

الطاف حسین کے بارے میں برطانوی پولیس تفتیش کر رہی ہے میں اس بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتا۔ فلپ بارٹن

برطانیہ کی حکومت صحت کے شعبوں میں کے پی کے اور پنجاب سے تعاون کر رہی ہے اور پولیو کی مہم میں مدد دے رہی ہے۔ فلپ بارٹن

ہم کے پی کے میں تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنے میں تعاون کر رہے ہیں اور نئے سکولوں کی تعمیر میں مدد دے رہے ہیں۔ فلپ بارٹن

میرے گرینڈ فادر فوج میں تھے انہوں نے کراچی اور کوئٹہ میں خدمات سر انجام دیں تھیں۔ فلپ بارٹن

میری والدہ پاکستان کے ابتدائی دنوں میں یہاں رہتی تھیں انہیں تھوڑی سی اردو بھی آتی ہے۔ فلپ بارٹن

الطاف حسین کے اکاؤنٹس برطانیہ میں یقیناْ بند کئیے گئے ہیں۔ حیدر عباس رضوی

الطاف حسین کے خلاف کسی قسم کا کوئی مقدمہ نہیں ہے اکاؤنٹس بند ہونے کے بعد پتہ نہیں وہ اپنے بلز کیسے ادا کریں گے۔ حیدر عباس رضوی

الطاف حسین کے دل میں پاکستان آنے کی خواہش ہے اور ایم کیو ایم کے کارکن بھی یہی چاہتے ہیں۔ حیدر عباس رضوی

الطاف حسین طالبان کا بہت بڑا ہدف ہیں میں انہیں پاکستان آنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔ حیدر عباس رضوی

حکومت کے اہم عہدیداران نے یقن دلایا ہے کہ الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔ حیدر عباس رضوی

الطاف حسین کا ڈاکٹر عشرت العباد کی سرزنش کرنا ایک درست اقدام تھا۔ حیدر عباس رضوی

الطاف حسین اور ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان قائد اور کارکن والا رشتہ ہے اور یہ قائم رہے گا۔ حیدر عباس رضوی

نواز شریف کو بھارت جانا چاہئیے ہم اپنا پڑوسی تو تبدیل نہیں کر سکتے اس کا مائنڈ سیٹ تو تبدیل کر سکتے ہیں۔ حیدر عباس رضوی

کانگریس کی نسبت واجپائی کے دور میں بھی بھارت سے بی جے پی کی حکومت میں تعلقات بہتری کی طرف گئے تھے۔ حیدر عباس رضوی

آنے والے دن بتایں گے کہ ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیسا تھا۔ حیدر عباس رضوی

ایم کیو ایم آزاد صحافت کے ساتھ ساتھ ایک زمہ دار میڈیا بھی دیکھنا چاہتی ہے۔ حیدر عباس رضوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: