RSS Feed

27 May, 2014 16:39

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

27-MAY-2014

نواز شریف کے دورہ کے دوران بھارت نے بار بار صرف ممبئی حملوں کا زکر کیا اور تجارت کی بات کی۔ شیری رحمان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم نواز شریف کے دورہ بھارت کو کامیاب کہہ سکتے ہیں اور نہ ناکامیاب کہہ سکتے ہیں۔ شیری رحمان

نواز شریف نے اس کے باوجود بھارت کا دورہ کیا کہ ایک سال پہلے ان کی دعوت پر بھارتی وزیراعظم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا۔ اسد عمر

نواز شریف کو بھارت کے الزامات کا بھر پور جواب دینا چاہئیے تھا لیکن وہ خاموش رہے۔ اسد عمر

نواز شریف کو بھارت میں پورے اعتماد سے بات کرنی چاہئیے تھی ان کے دورہ بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے بھر پور حمایت کی تھی۔ اسد عمر

نواز شریف نے دورہ بھارت سے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے اب مستقبل بتائے گا کہ اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ شیخ وقاص اکرم

بی جے پی کی حکومت پاکستان کے ساتھ باضابطہ مزکرات کر سکتی ہے کیونکہ اس کے پاس وہاں کے عوام کا بھر پور مینڈیٹ ہے۔ شیری رحمان

بھارت مبئی حملوں اور تجارت کے علاوہ کسی اور موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ شیری رحمان

بھارت ان معاملات پر بات نہیں کرنا چاہتا جو پاکستان کے لئیے اہم ہیں بلکہ صرف ان پر بات کرنا چاہتا ہے جو اس کے لئیے اہم ہیں۔ اسد عمر

بھارت تجارت میں بھی صرف ان معاملات پر بات کرنا چاہتا ہے جو اس کے مفاد میں ہیں۔ اسد عمر

بھارت ایک طرف تو پاکستان کے ساتھ تجارت کی بات کرتا ہے لیکن دوسری طرف ہمارے تاجروں کو ویزے جاری نہیں کرتا۔ اسد عمر

بھارت میں ہر چیز ٹھیک نہیں ہے امکان ہے کہ اسے بھی اب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔ شیخ وقاص اکرم

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ملاقاتیں ہوں گی تو پتہ چلے گا کہ بات آگے بڑھے گی یا نہیں۔ شیخ وقاص اکرم

مجھے علم نہیں کہ ہم اپنی بات کہتے ہوئے کیوں جھجکتے ہیں کھل کر بات کیوں نہیں کرتے۔ شیری رحمان

پاکستان سوچتا ہے کہ کوئی ایسی بات نہیں کرنی جس سے بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل متاثر ہو جو غلط سوچ ہے۔ اسد عمر

اگر ہم بھارت کے ساتھ بات چیت میں کمزوری دکھایں گے تو پھر کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اسد عمر

دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جو نرمی کی بات سمجھتے ہیں لیکن کچھ کے ساتھ سخت لہجے میں بات کرنی پڑتی ہے۔ شیری رحمان

مودی حکومت پاکستان کے ساتھ معاملات آگے بڑھا سکتی ہے لیکن اگلے تین چار ماہ میں پتہ چلے گا کہ وہ کیا کرتی ہے۔ شیری رحمان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: