RSS Feed

28 May, 2014 16:44

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

28-MAY-2014

نواز شریف کا دورہ بھارت باقاعدہ نہیں تھا اور ایک دورے سے تمام مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ احسن اقبال کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان پورے خطے میں امن کے لئیے کوششیں کر رہا ہے۔ احسن اقبال

نواز شریف کا بھارت جانے کا فیصلہ درست تھا لیکن وہ اسے ٹھیک طرح سے ہینڈل نہیں کر سکے۔ شاہ محمود قریشی

بد قسمتی سے بھارت نے نواز شریف کے دورے کا مثبت جواب نہیں دیا بس ٹیررازم ٹیررازم کرتا رہا۔ شاہ محمود قریشی

دورے کے بعد کوئی مشترکہ پریس کانفرنس نہیں کی گئی ہمارے وزیراعظم کو شرمندہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی

بھارت میں ایک انتہا پسند قیادت بر سر اقتدار آئی ہے وہ ایک دم سے اپنے لوگوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتی۔ قمر زمان کائرہ

کشمیری لیڈر میر واعظ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کا دورہ بھارت کامیاب رہا ہے۔ کائرہ

بھارت نے دہشت گردی پر بات کی اور درست کی ہمیں دہشت گردی بند کرنی چاہئیے۔ کائرہ

مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی اور سیکریٹری سطح پر بات چیت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی یہ کامیابی ہے۔ احسن اقبال

بھارت نے صاف کہا ہے کہ وہ باضابطہ مزاکرات کا آغاز کرنے نہیں جا رہا۔ شاہ محمود قریشی

عمران خان نے تمام اختلافات کے باوجود نواز شریف کو بنی گالہ آنے کی دعوت دی اور کہا کہ طالبان سے مزکارات جاری رکھے جایں۔ شاہ محمود قریشی

آج جو شمالی وزیرستان میں بمباری کی جا رہی ہے اس کا پاکستان کو نقصان ہو گا۔ شاہ محمود قریشی

آج ہمارے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ پچھلے تیس سالوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ کائرہ

پاکستان کی فوج بلا وجہ اپنے لوگوں کو نہیں مار رہی ان کے پاس طالبان کے ٹھکانوں کی معلومات ہیں۔ کائرہ

پی ٹی آئی کے منشور میں لکھا ہے کہ طالبان سے مزاکرات کئیے جایں لیکن جو راضی نہ ہوں ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ شاہ محمود قریشی

طالبان کے آپس کے اختلافات عمران خان کی بات کی تائید ہیں کہ بات چیت کرنے سے پتہ چل جائے گا کہ کون امن کے لیے راضی ہے اور کون نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

وزارت داخلہ کو سارے کام چھوڑ کر طالبان کو ختم کرنے کے کام کرنے پر لگ جانا چاہئیے۔ کائرہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: