RSS Feed

29 May, 2014 16:36

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

29-MAY-2014

حکومت نے معیشت کی بہتری کے بارے میں اب تک جو دعوے بھی کئیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے ہیں۔ نوید قمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور کشکول توڑنے کے دعوے کچھ بھی پورا نہیں ہوا۔ نوید قمر

حکومت کی سستے قرضے لے کر مہنگے ادا کرنے کی پالیسی بھی درست نہیں ہے افراط زر کی وجہ سے اتنی رقم ہی ادا کرنی پڑے گی۔ نوید قمر

حکومت بظاہر تو سڑکیں بنا رہی ہے اور پاور پلانٹس لگا رہی ہے لیکن سال کے آخر میں معیشت اپنی جگہ ہی کھڑی دکھائی دے گی۔ سلمان شاہ

حکومت معیشت کی بہتری کے نام پر جو کچھ کر رہی ہے اس سے حکومت کا کاروبار تو چلے گا لیکن معیشت نہیں چلے گی۔ سلمان شاہ

حکومت اب تک پرائیویٹ سکٹر کو کھڑا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ سلمان شاہ

حکومت کا ہدف بجٹ کے خسارے کو کم کرنا ہے اور وہ اس پر عمل کر رہی ہے۔ محمد زبیر

آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں کی اصلاحات پر زور دیا جائے گا۔ محمد زبیر

پاکستان میں بہت بڑے بڑے بزنس مین سرمایہ کاری کے لئیے آ رہے ہیں۔ محمد زبیر

حکومت کے پہلے ایک سال میں معیشت کی بہتری کے بہت سے مثبت اشارے ملے ہیں۔ محمد سہیل

حکومت نے جو تھری جی کی بولی دی ہے اس کے اثرات اگلے چھ ماہ میں ظاہر ہوٓں گے۔ محمد سہیل

حکومت نے معیشت کی بہتری کے جو ہدف رکھے تھے وہ حاصل ہونے کی بجائے ان میں کمی آئی ہے۔ نوید قمر

حکومت کو براہ راست ٹیکس لگانے کی ضرورت ہے بالواسطہ ٹیکسوں سے حالات درست نہیں ہوں گے۔ نوید قمر

اس وقت دنیا میں بجلی پیدا کرنے پر سب سے زیادہ خرچ پاکستان میں کیا جاتا ہے۔ سلمان شاہ

حکومت کو اپنی معاشی کارکردگی کا موازنہ پچھلے پانچ سالوں سے نہیں کرنا چاہئیے وہ سب سے زیادہ برے تھے۔ سلمان شاہ

حکومت کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کو ایک جہاد کی طرح بنا لینا چاہئیے۔ سلمان شاہ

پہلی بار ایک جمہوری حکومت سے دوسری کو اقتدار منتقل ہونے سے دنیا کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔ محمد زبیر

ہم یونائیٹڈ بنک او جی ڈی سی کو پرائیوٹ کرنے جا رہے ہیں اور یہ سب شفافیت کے ساتھ کریں گے۔ محمد زبیر

حکومت کو صرف اداروں کو پرائیویٹ کرنے سے دو سے ڈھائی ارب روپے حاصل ہو سکتے ہیں۔ محمد سہیل

حکومت کو گاڑیوں، ائر ٹکٹس اور بنکوں سے رقم نکلوانے پر مزید ٹیکس لگا دینا چاہئیے۔ محمد سہیل

بنکوں سے پیسے نکلوانے پر ٹیکس نہیں لگانا چاہئیے اس بجائے براہ راست ان کی آمدن پر ٹیکس لگانا چاہئیے۔ نوید قمر

جن لوگوں کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہیں وہ واپس لایں جمہوری نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سلمان شاہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: