RSS Feed

3 June, 2014 16:34

Posted on

NADEEM MALIK

samaa.tv/nadeemmaliklive/

03-JUNE-2014

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی گرفتاری کی باقائدہ تصدیق کر دی ہے۔ محمد حفیظ نمائیندہ سما۶ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایم کیو ایم نے پہلے الطاف حسین کی گرفتاری کی تردید کی تھی لیکن اب وہ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں۔ محمد حفیظ

ہماری رپورٹس کے مطابق الطاف حسین کی صحت ٹھیک نہیں ہے وہ خاصے بیمار ہیں۔ طلعت حسین

الطاف حسین کی ایک ٹانگ کام نہیں کرتی انہیں شوگر بھی ہے اور جگر بھی خراب ہے۔ طلعت حسین

پاکستان میں الطاف حسین کی گرفتاری کو یہاں کے نظام کے مطابق دیکھا جا رہا ہے۔ طلعت حسین

میں نہیں سمجھتا کہ کہ سکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین کے خلاف کیس میں کوئی کمی چھوڑے گا۔ طلعت حسین

میری معلومات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل ہماری ایجنسیوں کے پاس موجود ہیں۔ طلعت حسین

معاملہ صرف منی لانڈرنگ کا نہیں ہے بلکہ یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ پیسے کسی غلط کام میں تو استعمال نہیں ہو رہے تھے۔ طلعت حسین

ایم کیو ایم میں تقسیم موجود ہے اور اس میں دھڑے بنے ہوئے ہیں۔ طلعت حسین

الطاف حسین برطانیہ کے شہری ہیں اور وہاں کے قانون کے مطابق ان کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ جسٹس طارق محمود

الطاف حسین سے جو پیسے ملے ہیں برطانوی پولیس ان سے ان کی توجیح مانگے گی۔ طارق محمود

الطاف حسین نے اگر ملنے والے پیسوں کی توجیح دے دی تو ٹھیک ورنہ بہت سیریس قسم کے چارجز لگ جایں گے۔ طارق محمود

ایم کیو ایم کے لندن کے آفس نے تصدیق کی ہے کہ الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔ واسع جلیل

الطاف حسین کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور آج انہوں نے ہسپتال جانا تھا۔ واسع جلیل

الطاف حسین اس وقت ہسپتال میں ہیں اور ڈاکٹر ان کو ان کی صحت کو حوالے سے چیک کر رہے ہیں۔ واسع جلیل

الطاف حسین کے پاؤں میں شوگر کی وجہ سے چنڈیاں بن گئی تھیں جن کا آپریشن کیا گیا تھا۔ واسع جلیل

ایم کیو ایم کی قیادت ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے کیس میں بھی برطانوی پولیس سے پورا تعاون کر رہی ہے۔ واسع جلیل

الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ابھی الزامات کی حد تک ہے کوئی بات ثابت نہیں ہوئی ہے۔ واسع جلیل

ہم نے اپنے لئیے بہت سخت قسم کے ٹارگٹس رکھے تھے نرم ٹارگٹس سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ اسحق ڈار

پچھلے ایک سال میں گروتھ ریٹ چار اعشاریہ ایک فیصد رہا ہے۔ اسحق ڈار

تمام عالمی مالی ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ اسحق ڈار

ہم نے بجٹ کا خسارہ کم کرنے کے لئیے سعودی عرب سے ملنے والا ڈیڑھ ارب ڈالر بیچ میں شامل نہیں کیا ہے۔ اسحق ڈار

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بجٹ کے نمبرز ایسے ہونے چاہییں جو غیر متنازع ہوں۔ اسحق ڈار

حکومت نے بالواسطہ ٹیکسز میں اضافہ نہیں کیا ہے نیز براہ راست ٹیکسز بھی لگائے ہیں۔ اسحق ڈار

جن کے پاس ٹیکس نمبر ہے ان پر بنک سے پیسے نکلوانے پر اعشاریہ تین فیصد جبکہ دوسروں پر اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس لگے گا۔ اسحق ڈار

تمام چین سٹورز اور پچاس ہزار سے زیادہ بجلی کے بل والے اداروں کو رجسٹر کیا جائے گا۔ اسحق ڈار

حکومت نے اس دفعہ دو سو ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگائے ہیں۔ اسحق ڈار

حکومت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئی الطاف حسین کے لیے جو بھی کر سکے گی کرے گی۔ اسحق ڈار

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: