RSS Feed

5 June, 2014 05:34

Posted on

NADEEM MALIK

samaa.tv/nadeemmaliklive/

04-JUNE-2014

ایک منی لانڈرر جس نے کہا کہ اس نے منی لانڈرنگ کی ہے یہاں بجٹ پیش کرتا ہے اور الطاف حسین کو منی لانڈرنگ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت میں شامل لوگ پہلے خود ٹیکس دیں کبھی کسی نے پانچ ہزار سے زیادہ ٹیکس ادا نہیں کیا۔ شیخ رشید

تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ سے کسی کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ شیخ رشید

چین کے جس ادارے نے ریلوے کو تباہ کیا وہی نندی پور پراجیکٹ کر رہا ہے۔ شیخ رشید

حکومت بجٹ پر اپنے دعووں میں قوم سے جھوٹ بول رہی ہے۔ شیخ رشید

جب میں منسٹر تھا میں ایم کیو ایم سے کہتا تھا کہ منی لانڈرنگ کا سلسلہ ٹھیک نہیں ہے اس طرف توجہ دو۔ شیخ رشید

خواجہ آصف نے پہلی مرتبہ کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے دو مشتبہ لوگ حکومت کے پاس ہیں۔ شیخ رشید

میری اطلاع کے مطابق برطانوی ہماری حکومت سے دو مشتبہ لوگوں کے متعلق بات چیت کر کے گئے ہیں۔ شیخ رشید

ایم کیو ایم کے لوگوں کو بھی پتہ تھا کہ دو لوگ اٹھائے گئے ہیں ان کا نیٹ ورک بھی بہت بڑا ہے۔ شیخ رشید

ایم کیو ایم کو اب الطاف حسین کے کیس کو کیس سمجھ کر لڑنا چاہئیے۔ شیخ رشید

میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ الطاف حسین ڈاکٹر عشرت عباد کی بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے۔ شیخ رشید

ڈاکٹر عشرت عباد میں یہ خوبی ہے کہ وہ اپنے معاملات ایم کیو ایم اورسب کے ساتھ طے کر لیتے ہیں۔ شیخ رشید

خدا نے ہمارے سیاست دانوں کو دولت سزا کے لئیے دی ہے جزا کے لئیے نہیں دی۔ شیخ رشید

نواز شریف اس دفعہ بھی اپبے بیٹے کو بھارتی سٹیل کے تاجر نوین جندال سے ملانے لے گئے پہلے بھی ان کی شوگر ملیں بھارت میں ہیں۔ شیخ رشید

نواز شریف کے اپنے پاس سات وزارتیں ہیں اور ان گھر والوں کی سترہ وزارتیں ہیں۔ شیخ رشید

نواز شریف کے پاس ہیما مالینی، شترو گھن سنہا کو ملنے کا وقت تھا لیکن کشمیری ان کا انتظار کرتے رہ گئے۔ شیخ رشید

نواز شریف نے بھارت میں اپنے بیان میں ْکْ کا لفظ تک استعمال نہیں کیا کہ کہیں کشمیر کا شک نہ پڑ جائے۔ شیخ رشید

طاہرالقادری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آ رہے ہیں اس دفعہ وہ دھرنا دیں گے اور اٹھیں گے نہیں میں نے کہا کہ ایسا ہے تو پھر میں بھی آپ کا ساتھ دوں گا۔ شیخ رشید

چار سیٹوں میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو پھر اسمبلی کا گھیراؤ نہ کرنا اور وہاں بیٹھنا گناہ کبیرہ ہو گا۔ شیخ رشید

دو ہزار چودہ نواز شریف کے لئیے بہت اہم ہے یا وہ چھا جائے گا یا پھر ہمیشہ کے لئیے گھر چلا جائے گا۔ شیخ رشید

نواز شریف نے شہید فوجیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کر کے اچھا کام کیا ہے فوج قربانیوں کی داستان رقم کر رہی ہے۔ شیخ رشید

ترنول، بارہ کھو اور روات دہشت گردوں کا گڑھ بن چکے ہیں چوہدری نثار میری بات سے اختلاف کرتے ہیں۔ شیخ رشید

حکومت کا فوج کے بغیر گزارہ نہیں ہے یہ لوگ فوج کی مدد کے بغیر گھر سے نہیں نکل سکتے۔ شیخ رشید

فوج دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے اس کا رد عمل بھی آئے گا۔ شیخ رشید

نواز شریف نے آج فوجیوں کےجنازے میں شرکت کر کے اچھا کام کیا ہے ورنہ فوج میں نواز شریف کے نام پر کاٹا لگا ہوا تھا۔ شیخ رشید

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: