RSS Feed

11 June, 2014 16:00

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

11-JUNE-2014

الیکشن ریفارمز کے لئیے وزیراعظم کا سپیکر کے نام خط نئی بات نہیں ہے اس پر پہلے بھی کام ہوتا رہا ہے۔ عرفان صدیقی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

وزیراعظم کے خط کا دائرہ کار بڑا وسیع ہے اس میں انتخبات میں شفافیت کے لئیے ہر طریقہ استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔ عرفان صدیقی

پی ٹی آئی پہلے دن سے مسلم لیگ ن کو سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ سسٹم کو گرانے کی کوشش نہیں کر رہی۔ اسد عمر

پی ٹی آئی نہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور نہ کبھی ایسا ہو سکتا ہے ہم جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں۔ اسد عمر

ہم طاہرالقادری کو خوش آمدید کہیں گے ایم کیو ایم اور ان کا ایجنڈا ایک ہے۔ نبیل گبول

ہر طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگ رہے ہیں ان کو کلئیر ہونا چاہئیے۔ نبیل گبول

اگلے چند ماہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے لئیے بہت سخت ہوں گے۔نبیل گبول

ایم کیو ایم ووٹوں پر انگوٹھوں کی تصدیق کرنے کی حمایت کرتی ہے مسلم لیگ ن کے ایک حلقے سے تیس ہزار جعلی ووٹ نکلے۔ نبیل گبول

الیکشن ریفارمز کی کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل ہو گی اور اس کا سربراہ بھی مسلم لیگ ن سے نہیں ہو گا۔ عرفان صدیقی

پٰ ٹی آئی کی الیکشن ریفارمز کی تجاویز میں سے سب سے اہم تجویز الیکشن کمشن ہے جو بااختیار ہونا چاہئیے۔ اسد عمر

اس وقت پارلیمنٹ میں اصل اپوزیشن کا کردار صرف پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کر رہے ہیں۔ نبیل گبول

طاہر القادری کی پارلیمنٹ میں کوئی نمائندگی نہیں ہے ان کا ایجنڈا کیا ہے مجھے معلوم نہیں ہے۔ عرفان صدیقی

ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ طالبان کے کچھ گروپس بات چیت کے لئیے تیار ہیں اور کچھ نہیں ہیں سب ایک جیسے نہیں ہیں۔ اسد عمر

طالبان کا جو گروپ بھی ہتھیار اٹھائے کھڑا رہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ اسد عمر

ہم کہتے ہیں کہ طالبان کے تمام گروپس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ نبیل گبول

طالبان سے مزاکرات کی کمیٹی ختم نہیں کی گئی بات چیت میں کافی پیشرفت ہو چکی ہے۔ عرفان صدیقی

دہشت گردی کے پے در پے واقعات سے طالبان کے ساتھ مزاکرات کے عمل کو بہت دھچکہ لگا ہے۔ عرفان صدیقی

طالبان سے مزاکرات کے دوران جو لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے اس کی زمہ دار حکومت ہے۔ نبیل گبول

طالبان کے کونسے گروپس بات چیت کے لئیے تیار ہیں اور کونسے نہیں ہیں اب یہ بات باکل واضع ہو جانی چاہئیے۔ اسد عمر

طالبان کے خلاف کاروائی سے صرف مکان ہی تباہ نہیں ہوتے بے گناہ لوگ بھی مرتے ہیں۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: