RSS Feed

12 June, 2014 18:03

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

12-JUNE-2014

کراچی ائیر پورٹ پر حملے کی زمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں پر آتی ہے۔ شرجیل میمن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

چوہدری نثار کا کہنا کہ ہم نے یہ تک بتا دیا تھا کہ حملہ کس گیٹ سے ہو گا درست بات نہیں ہے۔ شرجیل میمن

سندھ صوبائی حکومت نے دہشت گرد حملے کی اطلاع ملتے ہی بھر پور جوابی کاروائی کی۔ شرجیل میمن

آئی جی اور ڈی آئی جی سندھ پولیس خود بکتر بند گاڑیوں میں بیٹھ کر دہشت گردوں کے خلاف لڑتے رہے۔ شرجیل میمن

چوہدری نثار بتایں کہ وہ خود حملے کے وقت کہاں تھے پوری روت ان کا کہیں پتہ نہیں چل رہا تھا۔ شرجیل میمن

نواز شریف اور چوہدری نثار نے آج تک ایک بھی بیان ایسا نہیں دیا کہ جس میں انہوں نے طالبان کا نام لیا ہو۔ شرجیل میمن

امن امان کا خیال رکھنا ہر صوبے کی اپنی زمہ داری ہے وفاقی حکومت کا کام تعاون کرنا ہے۔ پرویز ملک

ائیر پورٹ سے باہر کا علاقعہ صوبائی جبکہ ائیر پورٹ کے اندر کا علاقعہ وفاقی حکومت کی زمہ داری ہوتا ہے۔ احمد رضا قصوری

کراچی ائیر پورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کی ناکامی ہے۔ احمد رضا قصوری

حملے کے وقت کچھ لوگ کراچی ائیر پورٹ پر اتنی سکیورٹی کے ساتھ آئے کہ جتنی وہاں پر موجود لوگوں کو بھی میسر نہیں تھی۔ احمد رضا قصوری

اگر چوہدری نثار کے پاس ائیر پورٹ پرحملے کی مسلمہ معلومات تھیں تو پھر انہوں نے وفاقی ایجنسیوں کے زریعے دہشت گردوں کا راستہ کیوں نہیں روکا۔ شرجیل میمن

دہشت گرد پاکستانی نہیں تھے باہر سے آئے ان کو روکنا وفاقی حکومت کا کام تھا۔ شرجیل میمن

مشرف کا کیس حکومت کے گلے میں ایک ہڈی پھنسی ہوئی ہے نہ اگل سکتے ہیں اور نہ نگل سکتے ہیں۔ احمد رضا قصوری

طالبان، پاک بھارت تعلقات، سعودی عرب سے ملنے والے ڈیڑھ بلین ڈالرز اور مشرف کے مقدمہ پر حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ہیں۔ احمد رضا قصوری

حکومت کو مشرف کے متعلق عدالت کے فیصلے پر عمل کرنا چاہئیے۔ وسیم اختر

پرویز مشرف اپنی والدہ کی عیادت کے لئیے جانا چاہتے ہیں جانے دینا چاہئیے مجھے معلوم ہے کہ وہ واپس آ جایں گے کمانڈو ہیں اور ایک بہادر انسان ہیں۔ وسیم اختر

حکومت اور فوج کی راہیں جدا جدا نہیں ہیں اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔ پرویز ملک

نواز شریف نے اگر اپنے دورہ بھارت میں کسی بزنس مین سے ملاقات کر لی ہے تو اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ پرویز ملک

پرویز مشرف کو باہر جانے دیا جائے یا نہیں حکومت اس پر مشورے کر رہی ہے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پرویز ملک

جس قسم کے عدالتوں کے فیصلے آ رہے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور مشرف کے درمیان کوئی مفاہمت ہو چکی ہے۔ شرجیل میمن

سات آٹھ لوگ شیڈ میں پھنسے ہوئے تھے اچھی طرح چیک کئیے بغیرائیر پورٹ کو کیسے کلئیر کیا گیا۔ وسیم اختر

اس بات کی انکوائری ہونی چاہئیے کہ دوسرے صوبوں سے نکل کر دہشت گرد اسلحہ لے کر سندھ میں کیسے داخل ہو جاتے ہیں۔ وسیم اختر

میں سمجھتا ہوں کہ کراچی کے دہشت گردی کے واقع پر وفاقی اور صوبائی وزرا۶ داخلہ کو استعفی دے دینا چاہئیے۔ احمد رضا قصوری

حکومت کو چاہئیے کہ کراچی ائیر پورٹ دہشت گردی میں مرنے والوں کو معاوضہ دے اور ان کے گھر والوں کو نوکریاں دے۔ وسیم اختر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: