RSS Feed

17 June, 2014 16:10

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

17-JUNE-2014

رات کے ڈیڑھ بجے پولیس آئی اور کہا کہ طاہرالقادری کے گھر کے سامنے سے بیرئیر ہٹانے ہیں۔ قاضی فیض کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمارے نہتے لوگوں نے بیرئیر ہٹانے پر مزاحمت کی تو ان پر پولیس کی طرف سے سیدھی گولیاں چلا دی گئیں۔ قاضی فیض

وزیراعلی نے پولیس کو زبانی گولی چلانے کو حکم دیا نیز وہ بتایں کہ انہوں نے دو دن پہلے پولیس سے کیا میٹنگ کی۔ قاضی فیض

پولیس موقع کے مطابق کاروائی کرتی ہے اسے وزیراعلی نے گولی چلانے کا حکم نہیں دیا۔ شاہد خاقان عباسی

میری اطلاعات کے مطابق دو کلاشنکوف پکڑی گئی ہیں جن سے پولیس پر گولیاں چلائی گئیں۔ شاہد خاقان عباسی

پنجاب پولیس کی بدمعاشی دیکھیں کہ نہتے لوگوں اور عورتوں پر سیدھی گولیاں چلاتی رہی۔ نبیل گبول

لوگوں کی گاڑیوں کے شیشے توڑے والے کا نام گلو بٹ ہے اور وہ مسلم لیگ ن کا ورکر ہے۔ نبیل گبول

گلو بٹ نے ایک دوکان توڑ کر وہاں سے بوتلیں چرایں اور پولیس والوں کو پلاتا رہا۔ نبیل گبول

گلو بٹ مسلم لیگ ن کا ورکر ہے اور اس نے ڈی سی او اور سی پی او کے حکم سے لوگوں کی گاڑیاں توڑیں۔ احمد ولید

جو لوگ اقتدار میں بیٹھے ہیں لگتا ہے کہ وہ ابھی تک ضیا۶ الحق کا دور نہیں بھول سکے کہ جب لوگوں کو کوڑے مارے جاتے تھے۔ نثار کھوڑو

وزیراعلی پہلے استعفی دیں پھر جیوڈیشل کمشن سے انکوائری کروایں۔ نثار کھوڑو

ہمارے کارکنوں کے پاس کسی قسم کا اسلحہ نہیں تھا انہوں نے کبھی گولی نہیں چلائی۔ قاضی فیض

پولیس نے خود دہشت گردی کے خطرہ کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر کے باہر بیرئیر لگوائے تھے۔ قاضی فیض

وزیراعلی کو استعفی دینا چاہئیے یہ لوگ خود اپنے دشمن ہیں۔ نبیل گبول

حکومت بتائے کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے گھر کا بیرئیر ہٹانے کے لئیے پولیس رات کے ڈیڑھ بجے کیوں آئی۔ قاضی فیض

سیاسی لوگوں کو اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے جان سے مار دینا ناقابل معافی جرم ہے۔ نثار کھوڑو

ڈاکٹر طاہرالقادری تئیس جون کو اسلام آباد آیں گے وہاں سے انہیں جی ٹی روڈ سے جلوس کی شکل میں لاہور لایا جائے گا۔ قاضی فیض

اچکزئی صاحب نے کہا تھا کہ طاہرالقادری پاکستان کے شہری نہیں ہیں پاکستان آیں تو ڈیپورٹ کر دیا جائے لیکن میرے خیال میں حکومت ایسا نہیں کرے گی۔ شاہد خاقان عباسی

معین قریشی پاکستان کے شہری نہیں تھے انہیں پاکستان کا وزیراعظم بنا دیا گیا تھا۔ نثار کھوڑو

ڈاکٹر طاہرالقادری نظام بدلنا چاہتے ہیں تو انہیں الیکشن لڑنا ہو گا اسمبلی میں آنا ہو گا یہی جمہوری طریقہ ہے۔ نثار کھوڑو

ہم آئین کی پاسداری کرتے ہیں جمہوریت کے قائل ہیں لیکن اس وقت پاکستان میں جمہوریت نہیں ہے ایک خاندان کی بادشاہت قائم ہے۔ قاضی فیض

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: