RSS Feed

18 June, 2014 16:07

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

18-JUNE-2014

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پولیس کو لوگوں پر گولی چلانے کا حکم خود شہباز شریف نے دیا۔ علامہ طاہرالقادری کی ندمیم ملک لائیو میں گفتگو

لوگوں پر گولیاں چلانے کی وجہ اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے کہ میں تئیس جون کو پاکستان آ رہا ہوں۔ طاہرالقادری

حکومت کا لوگوں پر گولیاں چلانے کا مقصد انہیں خوفزدہ کرنا تھا۔ طاہرالقادری

شہید ہونے والوں کی تدفین سے فارغ ہو کر میڈیا کو ساتھ لے کر نواز،شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرواؤں گا۔ طاہر القادری

یہ بات بالکل جھوٹ ہے کہ ہمارے سیکریٹیریٹ سے گولی چلائی گئی یا اسلحہ برآمد ہوا۔ طاہر القادری

پندرہ گھنٹے تک میڈیا موقع پر موجود تھا اسلحہ ملا تھا تو اس کو کیوں دکھایا نہیں گیا۔ طاہر القادری

گلو بٹ مسلم لیگ ن کا بدمعاش ہے اور نواز اور شہباز شریف اسے شیر لاہور کہتے ہیں۔ طاہر القادری

پولیس کی گولیاں میری اہلیہ اوہ میرے بیٹوں کے بیڈ رومز میں بھی لگی ہیں۔ طاہرالقادری

نواز اور شہباز شریف کے ہوتے انصٓف نہیں ہو سکتا پہلے یہ استعفی دیں۔ طاہر القادری

جو جماعت بھی ہمارے احتجاج میں ہمارا ستھ دینا چاہے ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔ طاہر القادری

حکومت میری پاکستان آمد پر مجھے گرفتار کرے یا شہید کر دے اب انقلاب تک ہماری جدوجہد نہیں رکے گی۔ طاہر القادری

میں نے اپنے کارکنوں کو کہہ دیا ہے کہ اگر میں شہید کر دیا جاؤں تو انقلاب آنے تک مجھے دفن نہ کیا جائے۔ طاہر القادری

مسلم لیگ ن نے اب تک ہر ادارے کے ساتھ تصادم کیا ہے اور اس کی تضحیک کی ہے۔ لطیف کھوسہ

یہ بات باکل واضع ہو چکی ہے کہ گولی چلانے کا حکم شہباز شریف نے دیا تھا۔ لطیف کھوسہ

معصوم لوگوں پر گولیاں چلانا ریاستی دہشت گردی کی بد ترین مثال ہے۔ لطیف کھوسہ

یہ مناسب ہو گا کہ شہباز شریف استعفی دے دیں کیونکہ وہ لاہور کے واقع میں ملزم ہیں۔ لطیف کھوسہ

حکومت نے تو میڈیکل رپورٹ کو بھی تبدیل کروانے کی کوشش کی ہے۔ لطیف کھوسہ

حکومت نے لاہور کے واقع کا مقدمہ طاہرالقادری کے بیٹے کے خلاف کٹوایا ہے یعنی جس پر ظلم ہوا ہے اسی کے خلاف پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔ لطیف کھوسہ

ہم سب آپریشن ضرب عضب کو موقع پر حکومت کی بیوقوفانہ پالیسی پر حیران ہیں۔ طلعت حسین

سب کو پتہ ہے پاکستان میں کوئی چین آف کمانڈ نہیں ہے سب فیصلے ایک ہی شخص کرتا ہے۔ طلعت حسین

اس وقت پاکستان میں لاشوں کی سیاست ہوتی دکھائی دے رہی ہے جو بہت افسوسناک ہے۔ طلعت حسین

دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اس وقت پورے ملک کو اکٹھا رکھنے کی ضرورت تھی۔لطیف کھوسہ

حکومت جس طرح لاہور کے واقع پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے اس کا بہت برا اثر جیوڈیشری اور آپریشن ضرب عضب پر پڑے گا۔ لطیف کھوسہ

مسلم لیگ ن کی حکومت جیسی بھی ہے لیکن اس نے آپریشن ضرب عضب کی اونر شپ لی ہے۔ طلعت حسین

آپریشن ضرب عضب کے موقع پر حکومت کو لاہور میں ہونے والے واقع سے بچنے کی ضرورت تھی۔ طلعت حسین

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.