RSS Feed

23 June, 2014 18:01

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive

23-JUNE-2014

ہم نے طاہرالقادری کو کہا تھا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر نہ آیں یہاں آرمی اور ائیر فورس کی حساس تنصیبات ہیں۔ رانا مشہود کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے طاہرالقادری کے طیارے کا رخ اسلام آباد سے لاہور کی طرف موڑنا پڑا۔ رنا مشہود

منہاج القرآن آپریشن پر چیف منسٹر پنجاب کو اندھیرے میں رکھا گیا۔ رانا مشہود

پولیس والے چیف منسٹر کے حکم کے بغیر کسی پر گولی نہیں چلاتے گولی چلانے کا حکم خود شہباز شریف نے دیا۔ پرویز الہی

حکومت کو چاہئیے تھا کہ طاہرالقادری کو آنے دیتی اسے ہنگامہ نہیں کرنا چاہئیے تھا۔ پرویز الہی

حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ایک آزاد انکوائری کمشن بنا دیا ہے۔ رانا مشہود

حکومت نے انکوائری کمشن کو ایک مزاق بنا رکھا ہے پہلے طاہرالقادری کے بیٹے کے خلاف پرچہ درج کروایا پھر خارج کروا دیا۔ پرویز الہی

شہباز شریف پہلے استعفی دیں پھر انکوائری کمشن سے تحقیقات کروایں۔ پرویز الہی

طاہرالقادری کو خدشہ تھا کہ رانا ثنا اللہ ان پر حملہ کروا سکتا ہے اس لئیے انہوں نے بلٹ پروف گاڑی میں سفر کیا۔ پرویز الہی

پوری دنیا میں انقلاب لانے والے لیڈر کو تحفظ دیا جاتا ہے طاہرالقادری نے بلٹ پروف گاڑی منگوا کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔ قمر زمان کائرہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن اور جس طرح جہاز کو اسلام آباد سے لاہور کی طرف موڑا گیا اس کے بعد طاہرالقادری کو سکیورٹی ملنا بہت ضروری ہو گیا تھا۔ کائرہ

ہم نے نواز اور شہباز شریف کا طیارہ ائیر پورٹ سے اس لئیے واپس بھیجا تھا کیونکہ وہ دس سال کا معاہدہ کر کے ملک سے باہر گئے تھے۔ پرویز الہی

رانا ثنا اللہ نے جمہوریت کے لئیے بہت قربانیاں دی ہیں ان کی بہت خدمات ہیں۔ رانا مشہود

طاہرالقادری آںے سے پہلے قوم کو اشتعال دلا رہے تھے کہ حکومت اور قانون کو نہ مانیں۔ رنا مشہود

اگر طاہرالقادری کے گھر کے باہر کے بیرئیر قانون کے مطابق درست ہوئے تو واپس رکھوا دیں گے۔ رانا مشہود

جب نواز شریف وزیراعظم نہیں بھی تھے تو سرکاری بلٹ پروف گاڑی اور سکیورٹی استعمال کرتے تھے۔ کائرہ

شہباز شریف نے ہماری حکومت کے خلاف جلوس نکالے اور واپڈا کے دفاتر جلوائے۔ کائرہ

مسلم لیگ ن کی حکومت کو خود سامنے آنا چاہئیے ہمیشہ انتظامیہ کے پیچھے چھپ جاتی ہے۔ کائرہ

اس دفعہ انقلاب آنا چاہئیے یا پھر مزاکرات ہونے چاہییں۔ الطاف حسین

اس وقت ملک کسی ایڈونچر ازم کا متحمل نہیں ہو سکتا سب کو سنجیدہ ہو کر سوچنا چاہئیے۔ الطاف حسین

سپریم کورٹ پر اب انگلیاں اٹھنی شروع ہو گئی ہیں وہ فوری طور پر تین رکنی غیر جانبدار کمشن قائم کرے۔ الطاف حسین

سپریم کورٹ کے کمشن کو دوسرے زمہ داروں کے ساتھ ساتھ وزیراعلی اور وزیراعظم کو بھی بلانا چاہئیے۔الطاف حسین

شہباز شریف نے خود کہا ہے کہ طاہرالقادری اگر موجودہ انکوائری کمشن سے خوش نہیں ہیں تو سپریم کورٹ کے ججوں کا کمشن بنایا جا سکتا ہے۔ رانا مشہود

حکومت کو بھی نہیں پچھاڑنا چاہئیے اور اپوزیشن کو بھی نہیں کاٹنا چاہئیے ایسا کام کرنا چاہئیے جس سے سب کی تسلی ہو جائے۔ الطاف حسین

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: