RSS Feed

24 June, 2014 17:25

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

24-JUNE-2014

مشرف کے مسئلے پر حکومت اور فوج میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ خواجہ آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

قانون سب کے لئیے مساوی ہے اس کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہئیے۔ خواجہ آصف

میں حلفاْ کہتا ہوں کہ مشرف کے خلاف کیس کوئی زاتی انتقام نہیں ہے۔ خواجہ آصف

اس وقت نواز شریف جنرل راحیل شریف اور میں ایک پیج پر ہیں۔ خواجہ آصف

ہم نے طاہرالقادری کا جہاز اس لئیے لاہور بھیجا کیونکہ جہاز میں موجود مسافروں کی سلامتی کو خطرہ تھا۔ خواجہ آصف

سیاست دان ماضی میں خود کو فوج کے سامنے بیچتے رہے ہیں لیکن اب ہم ارتقا کی منزلیں طے کر چکے ہیں۔ خواجہ آصف

فوج کا طاہرالقادری یا کسی سیاست دان جو خود کو بیچنا چاہتا ہے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ خواجہ آصف

چوہدری شجاعت اور پرویز الہی ایک سابقہ وزیراعظم ہے اور دوسرا نائب وزیراعظم لیکن طاہرالقادری کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ خواجہ آصف

افغان جنگ کے دوران امریکہ نے کچھ مسالک کی جہاد کے لئیے مالی معاونت کی تھی۔ خواجہ آصف

انیس سو اسی کی دہائی میں افغانستان میں جو جنگ لڑی گئی وہ جہاد نہیں تھا۔ خواجہ آصف

اب ویسٹ طاہرالقادری کو پہلے جہادی گروپوں سے لڑنے کے لئیے تیار کر رہا ہے۔خواجہ آصف

تمام مزاہب امن کا پیغام دیتے ہیں لیکن کچھ لوگوں نے اسے زاتی مفاد کے لئیے تشدد کے لئیے استعمال کیا۔ خواجہ آصف

جو کچھ کل ہوا اور اس سے پہلے ہوا یہ ویسٹ کی نئی متشدد سوچ کا نتیجہ ہے۔ خواجہ آصف

طاہرالقادری جو کچھ کر رہے ہیں یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ایک سازش ہے۔ خواجہ آصف

طاہرالقادری اب اس وقت پاکستان سے جایں گے جب ان کے خلاف تحقیقات مکمل ہو جایں گی۔ خواجہ آصف

ہم جاننا چاہتے ہیں کہ طاہرالقادری اتنی پر تعیش زنگی کیسے گزار رہے ہیں اور جہاز کی نہایت مہنگی ٹؐکٹیں کہا سے خریدیں۔ خواجہ آصف

آپریشن ضرب عضب کے کمانڈؑر کا بیٹا بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں لڑ رہا ہے۔ خواجہ آصف

ہم افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے گا۔ خواجہ آصف

ہم نے افغانستان کو کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ اپنی زمہ داریاں پوری کرے۔ خواجہ آصف

ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اس علاقعے کے تمام دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنا ہے۔ خواجہ آصف

ہم ساؤتھ پنجاب میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی کاروائی کریں گے۔ خواجہ آصف

ہم سوچ رہے ہیں کہ فاٹا میں گلگت بلتستان کی طرح اپنا وزیر اعلی اور گورنر مقرر کر دیں۔ خواجہ آصف

ہمیں امید ہے کہ افغانستان میں موجود ایساف فورسز دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی مدد کریں گی۔ خواجہ آصف

اسلام آباد راولپنڈی، کراچی لاہور اور کے پی کے میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔ خواجہ آصف

یہ نہیں بتا سکتا کہ آپریشن ضرب عضب کب ختم ہو گا لیکن یہ آخری دہشت گرد کی موجودگی تک جاری رہے گا۔ خواجہ آصف

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: