RSS Feed

25 June, 2014 16:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

25-JUNE-2014

ہمارے طیارے کو بلا وجہ اسلام آباد کی بجائے لاہور کی طرف موڑ دیا گیا۔ طاہرالقادری

جو مسافر لاہور اترنا چاہتے تھے انہیں کسی نے نہیں روکا باقی مسافر اسلام آباد ہی اترنا چاہتے تھے۔ طاہرالقادری

مسافروں کا سامان اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ انہیں لاہور بھیج دیا گیا اس بات پر ایک کیس بنتا ہے۔ طاہرالقادری

ہماری وجہ سے کوئی سکیورٹی تھریٹ نہیں تھا ہارے طایرے کے قریب باقی طایرے آ جا رہے تھے۔ طاہرالقادری

سما۶نے میرے اور حکومت کے درمیان معاملات طے کرانے میں جو کردار ادا کیا میں اس کی تعریف کرتا ہوں لیکن مجھے اس معاملے کا علم نہیں تھا۔ طاہرالقادری

ہمارے گھر کے باہر سکیورٹی بیرئیرز علاقعہ مکینوں کے کہنے پر دہشت گردی کے خطرے کے تحت لگائے گئے تھے۔ طاہرالقادری

ہمارے گھر کے باہر سکیورٹی بیرئیرز لگانے کا حکم ہائی کورٹ نے دیا تھا بیرئیرز ہٹا کر توہین عدالت کی گئی۔ طاہرالقادری

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گولی چلانے کا حکم شہباز شریف نے خود دیا تھا اس کے علاوہ کوئی اور یہ حکم دے نہیں سکتا۔ طاہرالقادری

میری آمد سے پہلے ماڈل ٹاؤن تھانہ میں سانحہ لاہور کی ایف آئی آر کے لئیے درخواست دی گئی جس پر اب تک عمل نہیں ہوا۔ طاہرالقادری

ایف آئی آر نواز،شہباز شریف خواجہ آصف، پرویز رشید اور عابد شیر علی کے خلاف کاٹنے کی دخواست کی گئی ہے۔ طاہرالقادری

ہم اپنے قائد کے گھر کے سامنے کھڑے تھے کہ پولیس نے سیدھی گولیاں چلا دیں جو میری اماں کو آ کر لگیں۔ بسمہ بیٹی جاں بحق تنزیلہ

میں وزیراعظم سے انصاف کی درخواست نہیں کروں گی انہوں نے آج تک کسی سے انصاف نہیں کیا۔ بسمہ بیٹی جاں بحق تنزیلہ

میری اپنے قائد سے اپیل ہے کہ وہ اب انقلاب لایں۔ بسمہ بیٹی جاں بحق تنزیلہ

نواز اور شہباز شریف ہر ناشتے اور کھانے پر آپس میں مشورہ کرتے ہیں۔ طاہرالقادری

وزیراعظم ہاؤس کو شہباز شریف جبکہ وزیراعلی ہاؤس کو حمزہ شہباز چلا رہے ہیں۔ طاہرالقادری

انقلاب اب دور نہیں ہے اس کے بعد عدل کا نظام قائم ہو گا اور شہید ہونے والوں کا قصاص لیا جائیے گا۔ طاہرالقادری

میں مسلک کی جنگ چھیڑنے پر لعنت بھیجتا ہوں اور ایسے عمل کو ملک دشمنی سمجھتا ہوں۔ طاہرالقادری

پنجاب حکومت کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں یہ ان کی فنڈنگ کرتے ہیں اربوں روپے دیتے ہیں۔ طاہرالقادری

میں شہیدوں کا کیس درج نہیں کرواؤں گا سپریم کورٹ کو چاہئیے کہ خود سووموٹو نوٹس لے۔ طاہرالقادری

پاکستان کی فوج جہاد عظیم میں مصروف ہے میں نے اپنے کارکنوں کو کہا ہے کہ اگلے چار جمعے فوج کی حمایت میں باہر نکلیں۔ طاہرالقادری

میں نے آئی پی ڈیز کے لئیے پچیس ہزار خوراک اور دودھ کے بیگ بھجوائے ہیں اور میں خود بھی ان سے ملنے جاؤں گا۔ طاہرالقادری

میری تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور بات چیت جاری ہے ابھی کوئی اتحاد نہیں بننے جا رہا۔ طاہرالقادری

میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اب انقلاب دور نہیں ہے یہ ہر صورت میں آئے گا۔ طاہرالقادری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: