RSS Feed

2 July, 2014 05:14

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

01-07-2014

اللہ کے فضل سے ضرب عضب کی اب تک جو تفصیلات ملی ہیں ان سے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ عبدالقادر بلوچ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ہم ہارنا افورڈ نہیں کر سکتے۔ عبدالقادر بلوچ

انخلا کے اعلان کے باوجود جن لوگوں نے وزیرستان کو نہیں چھوڑا انہیں ہم دہشت گرد مانتے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی ہو گی۔ عبدالقادر بلوچ

وزیرستان سے دہشت گردوں کو ختم کرنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی جب تک پورے ملک میں ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی۔ زاہد حسین

آج پہلی بار وزیراعظم نے ایک اچھا بیان دیا ہے کہ کہ دہشت گردوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔ شرجیل میمن

مسلم لیگ ن کی قیادت نے آج تک طالبان کو دہشت گرد کہہ کر نہیں بلایا۔ شرجیل میمن

سندھ حکومت ایک عرصے سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔ شرجیل میمن

میں صبح نو بجے منہاج القرآن پہنچی تو دیکھا کہ پولیس آئی اور اس نے لوگوں کو سیدھی گولیاں ماریں۔ نغمانہ یاسمین گواہ سانحہ لاہور

پولیس نے ایک عورت کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر گولی مار دی۔ نغمانہ یاسمین

رات دو بجے پولیس والے آئے اور کہا کہ اہل محلہ نے کہا ہے کہ یہاں سے رکاوٹیں ہٹا دی جایں۔ محمد راشد

پولیس کے ساتھ کرین بھی تھی اور انہوں نے کہا کہ وہ بیرئیرز ہٹانے کے لئیے آئے ہیں۔ محمد راشد

میں نے پوچھا کہ علاقعے کے کن لوگوں نے بیرئیرز ہٹانے کا کہا ہے تو پولیس نے کہا کہ یہ بتانے کا حکم نہیں ہے۔ محمد راشد

میں یقین دلاتا ہوں کہ سانحہ لاہور میں پنجاب حکومت کا کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہے۔ عبدالقادر بلوچ

بارہ مئی اور سترہ جون کے واقعات دونوں حکومت کے کہنے پر ہوئے۔ شرجیل میمن

سانحہ لاہور ریاستی دہشت گردی کی مثال ہے کہ جہاں آنسو گیس کی بجائے پولیس نے گولیاں چلایں۔ شرجیل میمن

میں سمجھتا ہوں کہ سانحہ لاہور میں پنجاب حکومت براہ راست ملوث ہے جس نے پہلے اپنی طاقت دکھائی بعد میں پریس کانفرنس کر دی۔ شرجیل میمن

سانحہ لاہور شہباز شریف کے حکم سے نہ بھی ہوا ہو تب بھی اس کی زمہ داری ان پر ہی آتی ہے۔ زاہد حسین

شہباز شریف کے متعلق کہا جاتا ہے کہ پنجاب میں کوئی ایسا کام نہیں ہوتا کہ جس کی انہیں خبر نہ ہو۔ زاہد حسین

ماڈل ٹاؤن کا سانحہ لاہور میں ہوا ہے کسی دور دراز کے گاؤں میں نہیں ہوا کہ چیف منسٹر کو خبر نہ ہو۔ زاہد حسین

سانحہ لاہور کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ن کو ہوا وہ ایسا کام کیوں کرے گی۔ عبدالقادر بلوچ

سانحہ لاہور گیارہ گھنٹے تک ہوتا رہا اور شہباز شریف کہیں کہ انہیں خبر نہیں ہوئی ماننے والی بات نہیں ہے۔ شرجیل میمن

پنجاب حکومت نے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئیے سانحہ لاہور کروایا تا کہ آئیندہ کوئی ایسا نہ کر سکے۔ شرجیل میمن

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: