RSS Feed

2 July, 2014 16:05

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

02-07-2014

مجھے یقین ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہو گی لیکن کیا دھاندلی کا کوئی بڑا منصوبہ بنایا گیا تھا کہنا مشکل ہے۔ بابر ستار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پینتیس پنکچر لگانے کا الزام بہت ہی کمزور ہے۔ بابر ستار

انتخابات میں دھاندلی کا الزام صرف پی ٹی آئی نہیں بلکہ نواز شریف سمیت ہر جماعت نے لگایا ہے۔ شوکت یوسفزئی

انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرنے سے پورا لیکشن مشکوک ہو جائے گا۔ عاصمہ جہانگیر

مجھے سمجھ نہیں آتا کہ پی ٹی آئی کا چار حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کس بنیاد پر مان لیا جائے۔ بابر ستار

پی ٹی آئی نے فخرالدین جی ابراہیم اور نجم سیٹھی پر الیکشن سے پہلے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر

پی ٹی آئی کو چاہئیے کہ پارلیمنت میں اصلاحات کا بل لے کر آئے کہ وہ کیا چاہتی ہے۔ بابر ستار

یہ بات درست ہے کہ پچھلا الیکشن موسٹ مس مینیجڈ تھا۔ عاصمہ جہانگیر

پاکستان میں جمہوریت اس لئیے نہیں چلتی کیونکہ یہاں جمہوری اور ڈکٹیٹر شپ طریقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ بابر ستار

پنجاب کے وزیراعلی کو سانحہ لاہور کے بعد استعفی دینا چاہئیے تھا۔ بابر ستار

سانحہ لاہور سے بڑی بربریت کی کوئی اور مثال نہیں ہو سکتی اور اس کی پنجاب حکومت زمہ دار ہے۔ عاصمہ جہانگیر

میرے خیال میں شہباز شریف کو سانحہ لاہور پر استعفی دے دینا چاہئیے۔ عاصمہ جہانگیر

جیوڈیشل کمشن کے ہوتے ہوئے سپریم کورٹ سوو موٹو نوٹس نہیں لے سکتی۔ عاصمہ جہانگیر

سپریم کورٹ کو سانحہ لاہور کا سووموٹو نوٹس لینا چاہئیے تھا کیونکہ جیوڈیشری کے متعلق پرو پنجاب اور مسلم لیگ ن ہونے کا تاثر پایا جاتا ہے۔ بابر ستار

شہباز شریف نے خود کو بچانے کے لئیے ایک شخص کو قربانی کا بکرا بنایا ہے اسے بعد میں کسی اور طرح نواز دیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی

طاہرالقادری کوئی مجبور شخص نہیں ہے اسے خود سانحہ لاہور پر سپریم کورٹ جانا چاہئیے تھا۔ عاصمہ جہانگیر

پی پی او پر اس وقت کچھ کہنا غیر متعلقہ ہو جائے گا کیونکہ ملک کی موجودہ صورت حال کو بیلنس کرنے کے لئیے کسی قانون کی ضرورت تھی۔بابر ستار

ہم اچھ طرح جانتے ہیں کہ پاکستان میں قوانین کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ بابر ستار

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: