RSS Feed

9 July, 2014 15:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

09-JULY-2014

پاکستان میں انقلاب مہینوں میں نہیں ہفتوں میں آئے گا۔ طاہر القادری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آئین کہتا ہے کہ تمام اختیارات کے مالک پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ نہیں ہیں بلکہ اٹھارہ کروڑ عوام ہیں۔ طاہر القادری

عوم اپنے مسائل خود حل نہیں کر سکتے اس لئیے کچھ لوگوں کو چن کر پارلیمنٹ میں بھیج دیتے ہیں تا کہ وہ ان کے مسائل حل کریں۔ طاہرالقادری

ہمارے ملک میں حکمرانوں کے ہوتے ہوئے لوگوں کی عزتیں لٹ رہی ہیں، مہنگائی ہے بے روزگاری ہے وہ اپنا کام نہیں کر رہے۔ طاہر القادری

میں پاکستان کے آئین کو مانتا ہوں لیکن پورا آئین مانتا ہوں آدھا نہیں۔ طاہرالقادری

آئین کہتا ہے کہ حکمران عوام کی جان ومال عزت کی حفاظت کرے گی انہیں روزگار اور بنیادی سہولیات فراہم کرے گی۔ طاہرالقادری

ہمارے حکمران عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کر رہے اس لئیے انہیں حکومت میں رہنے کا حق نہیں ہے۔ طاہرالقادری

بھارت میں آزدانہ الیکشن ہوتے ہیں وہاں الیکشن کمشن کو خریدنے کے لئیے کوئی نواز شریف نہیں ہے۔ طاہرالقادری

پاکستان میں حکومت نے عوام کو سیدھی گولیاں ماریں اور اٹھارہ دن گزرنے کے بعد بھی ایف آئی آر نہیں کٹ سکی۔ طاہرالقادری

سانحہ لاہور میں جو قاتل ہیں وہی مدعی بنے ہوئے ہیں۔ طاہرالقادری

چند ہفتوں کے بعد جب قانون آزاد ہو جائے گا تو ایف آئی آر کٹے گی اور انصاف ہو گا۔ طاہر القادری

خان صاحب چار حلقوں کی دھاندلی سے باہر نہیں نکلے ہم پینسٹھ سال کی دھاندلی کے خلاف لڑیں گے۔ طاہرالقادری

اگر ہمارا اور عمران خان کا ایجنڈا ایک ہو جائے تو پھر ہم اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ طاہر القادری

انقلاب کے فوراْ بعد احتساب شروع ہو جائے گا اور قومی دولت کو لوٹنے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ طاہرالقادری

ہمارے انقلاب کے ایک مہینے کے بعد عوام کو ان کے حقوق ملنے شروع ہو جایں گے۔ طاہرالقادری

جو عوامی انقلابی حکومت بنے گی اس کے سربراہ طاہرالقادری بنیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔ طاہرالقادری

انقلاب میں جس کا جتنا حصہ ہو گا اور لیڈ کرنے کی صلاحیت ہو گی اسے اتنا اختیار ملے گا۔ طاہرالقادری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: