RSS Feed

23 July, 2014 15:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

23-JULY-2014

کراچی کے حلقے دو سو چھپن کے چوراسی ہزار ووٹوں میں سے صرف آٹھ فیصد تصدیق کے قابل تھے۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حلقہ دو سو چھپن کراچی میں گیارہ ہزار تین سو تینتالیس ووٹ ایسے شناختی کارڈز پر ڈالے گئے جو نادرا نے جاری ہی نہیں کئیے۔ اسد عمر

بہت سے پولنگ اسٹیشنز ایسے تھے جہاں رجسٹرڈ ووٹوں سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ اسد عمر

حلقہ دو سو چھپن کراچی میں چودہ ہزار سے زائد ووٹ تصدیق ہو چکی ہے کہ جعلی تھے۔ اسد عمر

جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے اس کا احتساب ہونا چاہئیے لیکن اس کا فورم پارلیمنٹ ہے۔رانا مشہود

چیف جسٹس نے دھانلی کے منتخب مقدمات قبول کئیے باقی کو قبول نہیں کیا تھا۔ قمر زمان کائرہ

الیکشن کمشن کے ٹرائبونلز چار ماہ میں دھاندلی کے مقدمات کا فیصلہ کرنے کے پابند تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ کائرہ

چیرمین نادرا کو حکومت نے رات کو بلا کر اس کے عہدے سے ہٹا دیا اور بعد میں اسے خوفزدہ کرتی رہی۔ کائرہ

چیرمین نادرا کا قصور یہ تھا کہ اس نے دھاندلی کے بہت سے ثبوت ظاہر کر دئیے تھے۔ کائرہ

لاہور کے حلقہ ایک سو اٹھارہ میں کل ایک لاکھ انہتر ہزار تین سو سترہ ووٹ ڈالے گئے جن میں سے اٹھاسی ہزار سے زائد کی تصدیق نہ ہو سکی۔ اسد عمر

نادرا لاہور کے حلقہ ایک سو اٹھارہ کے چھیالیس ہزار ایک سو اٹھارہ ووٹوں میں سے صرف پندرہ ہزار سے کچھ زائد ووٹوں کی تصدیق کر پایا۔ اسد عمر

حامد خان کو حلقہ ایک سو اٹھارہ کے بارے میں الیکشن ٹرائبونل میں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ رانا مشہود

حکومت الیکشن کمشن کو حکم نہیں دے سکتی لیکن تجویز دے سکتی ہے کہ دھاندلی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ کائرہ

آصف علی زرداری اپنے پہلے سے طے شدہ پرگرام کے تحت امریکہ کے دورے پر گئے ہیں۔ کائرہ

حکومت نے اگر سمجھداری سے کام نہ لیا تو پھر وہ خود کو ایک بند گلی میں پائے گی۔ کائرہ

نواز شریف زاتی دورے پر سعودی عرب گئے ہیں ان کے سعودی خاندان کے ساتھ زاتی مراسم ہیں۔ رانا مشہود

چودہ اگست کو پوچھا جائے گا کہ جن لوگوں نے دھاندلی کروائی ان کے خلاف کیا کاروائی کی گئی اور آئندہ شفاف الیکشن کیسے ہوں گے۔ اسد عمر

آج تک مسلم لیگ کے روئیے میں فرق نہیں آیا اور یہی چیز ان کو خراب کر رہی ہے۔ کائرہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: