RSS Feed

5 August, 2014 15:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

05-AUG-2014

اس وقت جس طرح کی صورت حال ہے اس کا فائدہ ہمیشہ تیسری قوت نے اٹھایا ہے۔ سراج الحق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جن حلقوں پر عمران خان کو اعتراض ہے وہاں ووٹوں کی گنتی کروانے اور دوبارہ الیکشن کروانے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ سراج الحق

جماعت اسلامی دس اگست کو اپنے ایک پروگرام کے بعد فیصلہ کرے گی کہ وہ کیا پوزیشن لیتی ہے۔ سراج الحق

دوبارہ گنتی کا فیصلہ حکومت نے نہیں بلکہ الیکشن کمشن یا عدالت نے کرنا ہے۔ احسن اقبال

سو فیصد شفاف الیکشنز امریکہ میں بھی نہیں ہوتے بھارت میں بھی شکایات پیدا ہو جاتی ہیں۔ احسن اقبال

ہم بھی چاہتے ہیں کہ چار حلقے کھول دینے چاہییں پچھلے الیکشن انجنیرڈ تھے لیکن اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔ امین فہیم

آج بھی افتخار چوہدری نے جو بیان دیا ہے وہ نواز شریف اور موجودہ حکومت کی حمایت میں ہے۔ امین فہیم

عمران خان نے تماشہ بنایا ہوا ہے مسلم لیگ ن نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں اس کے کارکن تحمل سے کام لے رہے ہیں۔ احسن اقبال

سابق چیف جسٹس آر اوز کے دفتر میں تین گھنٹے تک بیٹھے رہے اور ہمیں انتظار کروایا گیا۔ امین فہیم

سابق چیف جسٹس کے اس قسم کے روئیے سے شکوک و شبہات تو پیدا ہوتے ہیں۔ امین فہیم

پچھلے الیکشنز اب تک ہونے والے انتخابات میں سے سب سے زیادہ شفاف انتخابات تھے۔ احسن اقبال

نجم سیٹھی نے ہمارے لئیے پینتیس پنکچر نہیں لگائے تھے۔ احسن اقبال

ہمارے وزیروں نے آج تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کیا ہے۔ احسن اقبال

حکومت کو چاہئیے کہ وہ آگے بڑھے اور بات چیت سے راستہ نکالے۔ امین فہیم

چوہدری نثار عمران خان سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ احسن اقبال

ہماری حکومت کا ایک اکانومک ایجنڈا ہے جو ممالک ہم سے پیچھے تھے اب وہ ہم سے آگے نکل چکے ہیں۔ احسن اقبال

حکومت نے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے نفاز کا فیصلہ عمران خان کے مارچ سے بہت پہلے کر لیا تھا۔ احسن اقبال

اگر لونگ مارچ میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا تو پھر حکومت اپنا فرض پورا کرے گی۔ احسن اقبال

سانحہ لاہور میں وہاں کے ہمسایوں نے شہادتیں دی ہیں کہ کراس فائرنگ ہوئی تھی۔ احسن اقبال

باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا حکومت ایکٹ کرے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ امین فہیم

طاہرالقادری چوہدری برادران کی مدد سے ملک میں انقلاب لانا چاہتے ہیں انقلاب سے ہمیشہ انارکی پھیلتی ہے۔ احسن اقبال

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: