RSS Feed

6 August, 2014 15:56

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

06-AUG-2014

وزیر اعظم نواز شریف کس لئیے استعفی دیں استعفی دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ مشاہد اللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جن لوگوں نے جمہوریت کے لئیے قربانیاں دی ہیں وہ استعفی نہیں مانگ رہے جنہوں نے جمہوریت کے لئیے کچھ نہیں کیا وہ استعفی کی باتیں کر رہے ہیں۔ مشاہد اللہ

ہم کوئی ایسا ایڈونچر نہیں چاہتے کہ جس سے اس ملک میں جمہوریت ڈیریل ہو جائے۔ شرجیل میمن

ہر مسئلہ بات چیت کے زریعے حل ہو سکتا ہے اس لئیے بات چیت ہونی چاہئیے۔ شرجیل میمن

یہ بات درست نہیں ہے کہ کوئی بندہ کچھ لوگ اکٹھے کر کے منتخب حکومت سے استعفی مانگے۔شرجیل میمن

حکومت نے آرٹیکل دو پنتالیس کا نفاز کر کے غلطی کی ہے کہیں یہ اس کے گلے نہ پڑ جائے۔ شرجیل میمن

نواز شریف نے بہت دفعہ عمران خان کو بات چیت کی دعوت دی لیکن وہ اس طرف نہیں آ رہے۔ مشاہد اللہ

حکومت نے آرٹیکل دو پنتالیس کے نفاز کا فیصلہ عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان سے بہت پہلے کر لیا تھا۔ مشاہد اللہ

غزہ پر اسرائیلی مظالم پر جو برطانیہ کی پالیسی رہی وہ برطانیہ کے مفاد میں نہیں تھی۔ سعیدہ وارثی

عرب لیڈر کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے مفاد کے بارے میں سوچتے ہیں۔ سعیدہ وارثی

وزارت آنی جانی چیز ہے اصول سب سے اہم چیز ہیں۔ سعیدہ وارثی

سعیدہ وارثی نے اپنے استعفی کے زریعے بہت سے لیڈروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے۔ مشاہد اللہ

سعیدہ وارثی کا فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف استعفی دینا اور مظبوط موقف ایک بہت بڑا پیغام ہے۔ شرجیل میمن

اپنے ماضی کو یاد رکھیں تو کسی بھی پوزیشن کو چھوڑنا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا۔ سعیدہ وارثی

میں نے یہ کبھی نہیں چھپایا کہ میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور میرے والد ایک عام نارمل آدمی ہیں۔ سعیدہ وارثی

برطانیہ کے عام لوگوں نے جن کا تعلق ہر مزہب سے ہے اسرائیلی مظالم پر بہت زیادہ آواز اٹھائی ہے۔ سعیدہ وارثی

اقوام متحدہ کے سنٹروں میں موجود بچوں اور عورتوں پر اسرائیلی بمباری میرے استعفی کی وجہ بنی جس کی برطانیہ میں بہت سے لوگوں نے حمایت کی ہے۔ سعیدہ وارثی

آصف علی زرداری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح سسٹم ڈیریل نہ ہو جائے۔ شرجیل میمن

احتجاج کرنا عمران خان اور طاہرالقادری کا حق ہے کسی حکومت کو حق نہیں ہے کہ وہ ان کو روکے۔ شرجیل میمن

حکومت بہت زیادہ غلطیاں کر رہی ہے اگر لانگ مارچ میں کوئی واقع ہو گیا تو زمہ داری حکومت پر ہو گی۔ شرجیل میمن

حکومت مظاہرے روکنے کے لئیے لوگوں کواور موٹر سائیکلوں کو پکڑ رہی ہے یہ ڈکٹیٹروں والی سوچ ہے۔ شرجیل میمن

ہر حکومت مظاہروں کو روکنے کے لئیے لوگوں کو پکڑنے جیسے اقدامات کرتی ہے۔ مشاہد اللہ

نواز شریف اگر عمران خان اور طاہرالقادری کے پاس جایں گے تو ان کا سیاسی قد بڑھ جائے گا۔ شرجیل میمن

اگر حکومت پکڑ دھکڑ کی پالیسی جاری رکھے گی تو پھر حالات بہت خراب ہو جایں گے۔ شرجیل میمن

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: