RSS Feed

7 September, 2014 15:58

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

07-SEP-2014

عمران خان کنٹینر میں اپنی جان دے دے گا لیکن نواز شریف کے استعفے کے بغیر نہیں جائے گا۔ شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عمران خان اپنے ارادے کا پکا ہے میں نے اس میں کوئی لچک نہیں دیکھی۔ شیخ رشید

اس وقت پوری قوم عمران خان کو سچا سمجھتی ہے اور نواز شریف کو جھوٹا۔ شیخ رشید

عمران خان کے دھرنے کے چوبیس دن بہت کارآمد ثابت ہوئے ہیں قوم جاگ گئی ہے۔ شیخ رشید

کسی نے سکرپٹ لکھا ہوتا تو یہ دھرنا چوبیس دنوں تک نہیں چل سکتا تھا۔ شیخ رشید

مسلم لیگ ن نے نہ صرف سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا بلکہ ججوں کو ان کی کرسیوں سے بھی بھگا دیا تھا۔ شیخ رشید

مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ پر حملے کے منصوبے سے مجھے بے خبر رکھا تھا۔ شیخ رشید

عمران خان اور قادری نے اپنے کارکنوں کو پی ٹی وی پر حملہ کرنے کو نہیں کہا تھا۔ شیخ رشید

پی ٹی وی پر حملہ کرنا ایک غلطی تھی۔ شیخ رشید

پیپلز پارٹی کو لوگوں پر پچاس پچاس ارب روپے کا کیس ہے اس لئیے وہ حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ شیخ رشید

میں چوہدری نثار کی جگہ ہوتا تو اعتزاز احسن کی تقریر کے بعد استعفی دے دیتا۔ شیخ رشید

نواز شریف اپنے مفاد کے لئیے سو چوہدری نثار قربان کر سکتا ہے۔ شیخ رشید

مولانا فضل الرحمن تیرہ ماہ سے ملاقات کا وقت مانگ رہا تھا ضرورت پڑی تو ملاقات بھی کی اور چار وزارتیں بھی دیں۔ شیخ رشید

شہباز شریف کو گھٹنے گھٹنے پانی میں کھڑا ہو کر فوٹو بنوانے کا شوق ہے۔ شیخ رشید

ہماری تحریک بڑے آدمی کے خلاف ہے جو ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے جاتا ہے۔ شیخ رشید

میرا استعفی تیس سیکنڈ میں منظور کریں گے اس لئیے میں نواز شریف کے بعد استعفی دوں گا۔ شیخ رشید

پاکستان کا قرضہ اس وقت پینسٹھ ارب ڈالر ہے جس میں سے چوالیس ارب ڈالر زرداری اور نواز شریف نے لیا ہے۔ شیخ رشید

نواز شریف قربانی دیں گے تو جمہوریت بچے گی۔ شیخ رشید

جس دن فوج اکٹھی ہو کر جنرل راحیل شریف کو کہے گی وہ ایکشن لیں گے۔ شیخ رشید

دھرنے کا نتیجہ اسی مہینے نکلے گا۔ شیخ رشید

ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ وقت آنے پر نواز شریف ضرورت کے تحت شہباز شریف کی بھی قربانی دے دیں۔ شیخ رشید

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: