RSS Feed

15 September, 2014 11:21

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

14-SEP-2014

پاکستان میں غریب لوگوں کی ایف آئی آر نہیں کاٹی جاتی۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ گرفتار کارکنوں کو چھڑوانے کے لئیے دس ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کروایا جائے اتنے پیسے کہاں سے لایں۔ عارف علوی

میں نے پچھلے دو تین سال میں دیکھا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد ہے پاکستان میں انصاف ایمانداری اور سچائی اور یہ ہمارے نبیؑ کا فرمان ہے۔ محسن خان

میں نے پی ٹی آئی اس دن جوائن کی تھی جس دن عمران خان نے اپنے دل میں اس کا نام سوچا تھا۔ کشف محمود

میں پی ٹی آئی میں گو نواز گو کے نعرے کی وجہ سے نہیں ہوں بلکہ اڑسٹھ سالوں کے ظلم اور زیادتی کی وجہ سے ہوں۔ کاشف محمود

پاکستان میں کسی کی جان چلی جائے تو کبھی اس کو انصاف نہیں ملتا۔ کاشف محمود

میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ سما۶ کے کارکنوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جانی چاہئیے۔ ضعیم قادری

پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئیے۔ ضعیم قادری

حکومت پر عوام کا دباؤ بڑھ رہا ہے لیکن وہ دھرنے کے پیچھے پڑی ہے اسے سمجھ نہیں ہے۔ عارف علوی

میڈیا کے لوگ سچائی دکھانے کے لئیے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ محسن خان

ٹیکس ہم لوگ دے رہے ہیں لیکن عیاشی کوئی اور کر رہا ہے غریب آدمی کا کوئی حال نہیں ہے۔ محسن خان

اس دفعہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا اور پنجاب میں سیلاب آنے کی ایک تاریخ ہے۔ ضعیم قادری

حکومت اس وقت ستر ہزار لوگوں کو خوراک اور دوائیاں فراہم کر رہی ہے۔ ضعیم قادری

میری گاڑی چوری ہوئی تو ضعیم قادری سے کہہ کر ایف آئی آر کٹوائی یہ ایف آئی آر کٹوانے کا طریقہ نہیں ہے۔ کاشف محمود

سما۶ کے لوگوں کی ایف آئی آر نہیں کٹ سسکی تو عام آدمی کی کیسے کٹ سکتی ہے۔ کاشف محمود

پی ٹی وی پر حملہ کرنا بہت بڑا غیر قانونی کام ہے لیکن پی ٹی وی والے جو کرپشن کر رہے ہیں اس نے ادارے کوتباہ کر دیا ہے۔ کاشف محمود

ہر سال سیلاب آتے ہیں لیکن روک تھام کا کوئی بندو بست نہیں کیا گیا۔ کاشف محمود

بھارت نے تین لاکھ کیوسک فٹ پانی چھوڑا لیکن ہمیں دیر سے اطلاع کی ۔ ضعیم قادری

بھارت نے پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان کو اطلاع کی۔ ضعیم قادری

بھارت کے پانی چھوڑنے سے ہمارا نقصان نہیں ہوا بلکہ شدید بارشوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ ضعیم قادری

فلڈ کنٹرول کمیٹی کے سربراہ خود وزیراعظم ہیں اور اس کی دو ہزار بارہ کے بعد سے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ عارف علوی

محکمہ موسمیات کے عالمی ادارے بہت پہلے سے بتا رہے تھے کہ بہت زیادہ بارشیں ہوں گی اور سیلاب آ سکتا ہے۔ عارف علوی

لوگوں کو مار کر حکومت نے الزام پولیس والوں پر ڈال دیا ہے ایک دن انہیں اللہ کو جواب دینا ہے۔ محسن خان

یہ حکومت فوج کو بھی بدنام کر رہی ہے جو ہمارے تحفظ کے لئیے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ محسن خان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: