RSS Feed

15 September, 2014 16:07

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

15-SEP-2014

اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ٹھیک طریقے سے حل کر لیا جاتا تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔ شیخ وقاص اکرم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سانحہ ماڈل تاؤن کے بعد ایف آئی آر کٹ جاتی تو بات چیت سے مسائل حل ہو جاتے۔ وقاص اکرم

مسلم لیگ ن خود بھی پچھلے وزیاراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ عمران اسماعیل

جو مطالبات عمران خان اور طاہرالقادری کر رہے ہیں ہمارے بھی ماضی میں یہی مطالبات تھے۔ وسیم اختر

عمران خان اور طاہرالقادری جو مطالبات کر رہے ہیں وہی عام آدمی کے بھی مطالبات ہیں۔ وسیم اختر

ہم نے سب سے پہلے کہا تھا کہ پچھلا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔ لطیف کھوسہ

لوگوں کے مسائل کو دبایا نہیں جا سکتا آج سیلاب زدگان نے جمشید دستی اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی پٹائی کر دی۔ لطیف کھوسہ

ہم بھر پور طریقے سے دھاندلی اور ووٹ آڈٹ کی حمایت کرتے ہیں۔ لطیف کھوسہ

ہر سال پنجاب میں سیلاب آتے ہیں لیکن ان کے سد باب کے لئیے کچھ نہیں کیا جاتا۔ وسیم اختر

میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں کو پی ٹی آئی کےدھرنے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔عمران اسماعیل

آج پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ ہے۔ عمران اسماعیل

عدالت کا وزیراعظم کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کا حکم دینا ہماری بڑی کامیابی ہے۔ طاہرالقادری
آئین کہتا ہے کہ کوئی شخص خفیہ ووٹ کے طریقہ کار کے بغیر اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتا۔ طاہرالقادری

خواتین، اقلیتیں اور فاٹا کے ارکان خفیہ ووٹ کے طریقہ کار کے بغیر اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔ طاہرالقادری

آئین سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں پر نامزدگی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ لطیف کھوسہ

ملک میں لوکل گورنمنٹ کا نظام نہیں لایا گیا جو جمہوریت کی بنیاد ہے۔ وسیم اختر

چند خاندان پاکستان پر اڑسٹھ سالوں سے حکومت کر رہے ہیں اب پانی میں کھڑے ہو کر تصویریں بنوانے سے کام نہیں چلے گا۔ وسیم اختر

آئین کی جو شقیں عوام کے حقوق کی بات کرتی ہیں ان پر کبھی عمل نہیں ہوا۔ طاہرالقادری

میں نے ہمیشہ زوالفقار علی بھٹو اور بینظیر کو شہید کہہ کر بلایا ہے۔ طاہرالقادری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: