RSS Feed

16 September, 2014 17:27

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

16-SEP-2014

میں بھی پی آئی اے کی اس فلائٹ میں موجود تھا جس میں لوگوں نے رحمان ملک اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے کو نہیں بیٹھےنے دیا۔ شاہی سید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمیں بتایا گیا کہ فلائٹ اپنے وقت پر جائے گی لیکن ظیارے میں بیٹھے تو کہا گیا دو مسافر مسنگ ہیں ان کا نتظار ہے۔ شاہی سید

وہ دو مسافر رحمان ملک اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار تھے۔ شاہی سید

مسافروں نے رحمان ملک اور ڈاکٹر رمیش کمار کو طیارے میں نہیں بیٹھنے دیا اور ان کے لئیے شیم شیم کے نعرے لگائے۔ شاہی سید

مسافروں کا خیال تھا کہ رحمان ملک اور ڈاکٹر رمیش کمار کی وجہ سے فلائٹ لیٹ کی گئی ہے۔ شاہی سید

طیارے کے مسفروں نے جو کچ کیا وہ اچھا ہے لوگوں میں اپنے حق کے لئیے جرات پیدا ہو رہی ہے۔ سید احسان شاہ

گیارہ مئی کو الیکشن ہوئے لیکن ڈاکٹر عبدالمالک کے ایک عزیز نے سولہ مئی کو ووٹوں کے تھیلوں پر مہریں لگائیں۔ سید احسان شاہ

آر او نے میرے آٹھ سو چھیالیس ووٹوں کو دو سو چھیالیس لکھا اور فون پر الیکشن کمشن کو نتیجہ لکھوا دیا۔ سید احسان شاہ

میں تہرہ مئی کو آر او کے پاس شکایت لے کر گیا تو اس نے کہا غلطی سے غلط نمبر لکھا گیا۔ احسان شاہ

تیرہ مئی کے بعد سے لے کر آج تک پھر دوبارہ وہ آر او مجھے کبھی دکھائی نہیں دیا۔ احسان شاہ

میرا کیس الیکشن کے بعد سے سپریم کورٹ میں ہے لیکن آج تک اس پر فیصلہ نہیں دیا گیا۔ احسان شاہ

آر او نے الیکشن کا نتیجہ تبدیل نہیں کیا تھا جو الیکشن کا نتیجہ نکلا وہی لکھا تھا۔ جان بلیدی

میں نے ایسے فارم چودہ الیکشن کمشن کے اشتیاق خان کو دکھائے جن پر الیکشن کا نتیجہ تبدیل کر کے لکھا گیا تھا لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔ شاہی سید

امید تھی کہ اے این پی کراچی سے پانچ سیٹیں جیت لے گی لیکن ہم ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائے۔ شاہی سید

پنجگور بلوچستان میں آر او نے تمام امیدواروں کو بلایا اور کہا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں ہم یہاں الیکشن کسی اور دن کروا لیتے ہیں۔ احسان شاہ

پنجگور کے تمام امیدواروں نے لکھ کر اپنی رضا مندی دے دی کہ الیکشن کسی اور دن کروا لئیے جایں۔ احسان شاہ

حیرت کی بات ہے کہ الیکشن والے دن پنجگور میں الیکشن نہیں ہوا لیکن الیکشن کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ احسان شاہ

الیکشن کمشن نے بلوچستان کے الیکشن کو مکمل طور پر آر اوز کے حوالے کر دیا تھا۔ سرور باری

بلوچستان کے بہت سے قومی اور صوبائی حلقوں کا ووٹرز ٹرن آؤٹ ایک دوسرے سے مختلف تھا۔ سرور باری

ہم نے دھاندلی کا مسئلہ اٹھایا ہے تو بلوچستان سے لوگ خود ثبوت لے کر ہمارے پاس آ رہے ہیں۔ جہانگیر ترین

پورے بلوچستان میں الیکشن میں دھاندلی ہوئی لیکن دور دراز کے علاقعوں میں الیکشن کے نام پر ظلم ہوا۔ افضل خان

ووٹ آڈٹ بنیادی حق ہے اس پر کام ہونا چاہئیے۔ افضل خان

جب تک حکومت ہمارے بے گناہ کارکنوں کو رہا نہیں کرے گی ہم اب مزاکرات نہیں کریں گے۔ جہانگیر ترین

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: