RSS Feed

18 September, 2014 07:29

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

17-SEP-2014

مجھے پی ٹی وی کے ایک زمہ دار افسر نے بتایا ہے کہ پی ٹی وی پر حملے میں پکڑے گئے لوگوں میں تین باقاعدہ جبکہ تین کینٹین پر کام کرنے والے پی ٹی وی کے اپنے ملازمین شامل ہیں۔ اطہر وقار عظیم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے چھتیس سال پی ٹی وی پر کام کیا ہے لیکن مجھے آج تک یہ نہیں پتہ کہ ٹرانسمشن بند کرنے کے لئیے کونسا بٹن دبانا ہوتا ہے۔ اطہر وقار عظیم

لوگ یہ سوال پوچھیں گے کہ فوج، پولیس، اسکیورٹی اور ایم ڈی پی ٹی وی حملے کے وقت وہاں کیوں موجود نہیں تھے اور بلڈنگ کا گیٹ کیوں کھلا ہوا تھا۔ اطہر وقار عظیم

جب موب حملہ کرتا ہے تو توڑ پھوڑ کرتا ہے لیکن پی ٹی وی پر حملے میں ایسا نہیں ہوا۔ اطہر وقار عظیم

مجھے شک ہے کہ پی ٹی وی پر حملے کے واقع میں اندر کے لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔ اطہر وقار عظیم

میرے لئیے یہ خبر ہے کہ پرویز رشید نے کہا کہ وہ ووٹ آڈٹ کا کام جیوڈیشل کمشن کے حوالے نہیں کرنے دیں گے۔ اسد عمر

پچھلے کچھ دنوں سے ہمارے کارکنوں کو بڑے پیمانے پر پکڑا جا رہا ہے اور اب ان پر تشدد بھی کیا جا رہا ہے۔ اسد عمر

حکومت صرف ان لوگوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے جو توڑ پھوڑ کرتے ہیں اور راستوں کو روکتے ہیں۔ رانا مشہود

دھرنے والے بغیر کسی ثبوت کے دھاندلی کا الزام لگا کر باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ رانا مشہود

حکومت کو اپنی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئیے کہ ایسا کیا ہوا ہے کہ اتنی ٹینشن بن گئی ہے۔ امین فہیم

حکومت اور دھرنے والے دونوں کو ملک کے مفاد میں لچک دکھانی چاہئیے۔ امین فہیم

عمران خان اور نواز شریف اپنے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے تو پھر کوئی بلاسٹ ہو گا۔ امین فہیم

ہمارے لوگوں نے توڑ پھوڑ اکتیس اگست کو کی تھی لیکن حکومت ہمارے کارکنوں کو اب گرفتار کر رہی ہے۔ اسد عمر

آئی ایٹ اور نائن میں ناکے لگے ہوئے ہیں اور گھر جاتے بچوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اسد عمر

عدالت نے فیصلہ دے دیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی منظوری کے بغیر لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اسد عمر

عدالت کا فیصلہ ہے کہ دھرنا قانونی ہے لوگوں کو احتجاج کا حق ہے۔ اسد عمر

لوگوں کا خیال تھا کہ شاید فوج اور حکومت کی جنگ ہو رہی ہے حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے عوام اور فرسودہ نظام کے درمیان جنگ ہو رہی ہے۔اسد عمر

دھرنے والوں کو سیلاب زدگان اور آئی پی ڈیز کی خدمت کرنی چاہئیے۔ رانا مشہود

میں رانا مشہود صاحب کو چیلنج کرتا ہوں کہ آئی ڈی پیز سے رفرنڈم کروا لیتے ہیں جو وہ فیصلہ کریں اس پر عمل کریں گے۔ اسد عمر

اب تمام فریقین کو مسئلے کے حل کا کوئی راستہ ڈھونڈٖھنے کی ضرورت ہے۔ امین فہیم

ہمارے اور حکومت کے مزاکرات اب اس بات پر اٹکے ہوئے ہیں کہ جیوڈیشل کمشن کو ووٹ آڈٹ بھی کرنا چاہئیے۔ اسد عمر

تمام فریقوں کو مل کر بیٹھنا چاہئیے اور مسائل کا حل ڈھونڈھنا چاہئیے۔ شفیع غازی

شاہ محمود قریشی دھرنے کو دوران میں پارلیمنٹ میں آئے تھے کاش حکومت ان کو بٹھا کر بات کرتی۔ امین فہیم

عمران خان کی باتیں درست ہیں اور لوگوں کو اپیل کرتی ہیں لیکن مسئلے کا حل نکلنا چاہئیے۔ امین فہیم

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: