RSS Feed

19 September, 2014 05:17

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

18-SEP-2014

میں حملے کے بعد پی ٹی وی کے یرغمال بن جانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئیے گئی تھی۔ ماروی میمن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم نے پی ٹی وی پر حملے کی مزمت کی اور پی ٹی آئی کا کوئی کارکن اس میں شامل نہیں تھا۔ عمر چیمہ

پی ٹی وی کی کبھی کوئی سکیورٹی نہیں ہوتی اور اگر ہوتی بھی تو ہجوم کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی۔ شاہد خاقان عباسی

پی ٹی وی پر سکیورٹی تھی جب ہجوم آیا تو پولیس والے بھاگ گئے۔ محمد مالک

تین سے چار سو کے قریب لوگوں نے پی ٹی وی کی بلڈنگ پر حملہ کیا تھا۔ محمد مالک

جس طرح کے حالات تھے حکومت کو توقع ہونی چاہئیے تھی کہ پی ٹی وی پر حملہ ہو سکتا ہے۔ جنرل غلام مصطفی

پی ٹی وی کا سربراہ اس ادارے کی سکیورٹی کا زمہ دار تھا۔ جنرل غلام مصطفی

اگر حکومت نے اپنے بندوں سے پی ٹی وی پر حملہ کروایا ہوتا تو اپنی مرضی کی تصویریں چھاپتی ادارے کے ملازمیں کی نہیں چھاپتی۔ محمد مالک

تصویریں اس وقت لی گئیں جب لوگ باہر آ رہے تھے اس میں پی ٹی وی کے ملازمین بھی تھے ۔ محمد مالک

ہم نے وزارت داخلہ کو کہا تھا کہ ہمیں سکیورٹی چاہئیے انہوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں۔ محمد مالک

میں نے دس سال پی ٹی وی پر کام کیا مجھے پتہ نہیں کہ ٹرانسمشن کیسے بند کرتے ہیں۔ یوسف بیگ مرزا

جب مشرف نے حکومت پر قبضہ کیا تھا تو ملٹری نے بھی پی ٹی وی کے انجنئیر سے کہا تھا کہ ٹرانسمشن بند کر دے۔ یوسف بیگ نمرزا

ملٹری افسران کو ترقی دیتے وقت مشاورت کا عمل ہوتا ہے اس کو غیر معمولی اہمیت نہیں دینی چاہئیے۔ شاہد خاقان عباسی

میاں نواز شریف اور فوج کے تعلقات کی ایک ہسٹری ہے انہوں نے ہر ادارے کی طرح ملٹری کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ عمر چیمہ

حال ہی میں حکومت نے ملٹری کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ عمر چیمہ

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لئیے مشاورت ہونی چاہئیے۔ جنرل غلام مصطفی

پچھلے کچھ عرصہ میں آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جنرل غلام مصطفی

آئی ایس آئی کا چیف پاکستان کا چیف ہوتا ہے وہ پاکستان کے لئیے لڑتا ہے۔ جنرل غلام مصطفی

لندن میں عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان جو کچھ طے پایا اس کی تفصیلات آئندہ کچھ سالوں میں لوگوں کے سامنے آ جایں گی۔ شاہد خاقان عباسی

پاکستان میں دیو بندی اور بریلوی کی تقسیم کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

دنیا میں ایسے لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان چین کے قریب آئے۔ شاہد خاقان عباسی

ہمیں اپنے تمام مسائل کے پیچھے ہمیشہ ایک سازش دکھائی دیتی ہے اور کافی دیر کے بعد دکھائی دیتی ہے۔ جنرل غلام مصطفی

کمزوری ہماری اپنی ہے اگر ہم ٹھیک طریقے سے کام کریں تو سازشیں کمیاب نہیں ہو سکتیں۔ جنرل غلام مصطفی

ہم ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم حکومت ہٹانے نہیں آ رہے ہم جمہوریت کو ختم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ عمر چیمہ

غیر ممالک کا ایجنڈا یہ ہے کہ عوام اور افوج پاکستان کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتہ کو ختم کر دیں۔ عمر چیمہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: