RSS Feed

20 September, 2014 17:18

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

20-SEP-2014

میں ابھی تک تحریک انصاف کا صدر ہوں مجھے پارٹی کی طرف سے کوئی شو کاز نوٹس نہیں ملا۔ جاوید ہاشمی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں تحریک انصاف کی طرف سے پالیسی بیان دے رہا ہوں اور پہلے بھی دیتا رہا ہوں۔ جاوید ہاشمی

ہمیں امید ہے کہ ہمارے کراچی کے دھرنے میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔ عارف علوی

عمران خان کے یہ کہنے سے کہ لوگ اپنے حقوق کے لئیے اٹھ کھڑے ہوں ایک بہت بڑی تبدیلی آ رہی ہے۔ عارف علوی

عمران خان جیسے ہی کراچی پہنچیں گے سیدھے جلسہ گاہ کے کنٹینر پر پہنچیں گے۔ عارف علوی

مسلم لیگ ن اور دوسری جماعتیں جب اقتدار میں آ جاتی ہیں تو لوگوں کی توقعات کے مطابق کام نہیں کرتیں۔ جاوید ہاشمی

پاکستان کی سیاست میں ایک بہت بڑا خلا تھا جسے پی ٹی آئی نے پر کیا ہے اور یہ ایک بہت بڑی جماعت ہے۔ جاوید ہاشمی

میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ نوجوانوں کو آپ سے بہت توقعات ہیں آپ شارٹ کٹ کا راستہ نہ اختیار کریں۔ جاوید ہاشمی

ریڈ زون کا آئین اور قانون میں کوئی تصور نہیں ہے یہ ایک انتظامی ڈھانچہ ہے۔ عارف علوی

ہم سب نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ ہمیں ڈی چوک میں رہنا چاہئیے آگے نہیں جانا چاہئیے۔ عارف علوی

ہمیں عوامی تحریک والوں نے یقین دلایا تھا کہ وہ غیر مسلح ہیں اور وہ کوئی تشدد نہیں کریں گے۔ عارف علوی

میں نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ ہمیں پی ٹی اے جب وزیراعظم ہاؤس کی طرف بڑھے تو اس سے ایک یا ڈیڑھ گھنٹے کا فرق رکھنا چاہئیے۔ عارف علوی

عمران خان نے جاوید ہاشمی صاحب کو بتایا کہ انہوں نے سب سے مشورے سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عارف علوی

وزیراعظم ہاؤس کی طرف بڑھنے کے فیصلے کی وجہ سے عمران خان اور جاوید ہاشمی میں تلخ کلامی ہو گئی تھی۔ عارف علوی

عمران خان نے کور کمیٹی سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا اور کہا کہ ہم آگے جایں گے۔ جاوید ہاشمی

میں نے عمران خان کو کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آگے نہیں جایں گے لیکن انہوں نے کہا کہ مجبوری ہے۔ جاوید ہاشمی

میں نے عمران خان کو مکھن لگایا کہ اگر ایک طرف پاکستان کا آئین ہو اور دوسری طرف آپ تو میں آپ کا ساتھ دوں گا۔ جاوید ہاشمی

عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس لوگ کم ہیں ہم طاہرالقادری کے ساتھ آگے نہ گئے تو اکیلے رہ جایں گے۔ جاوید ہاشمی

عمران خان کنٹینر پر چڑھے اور آگے جانے کا اعلان کر دیا میں نے کہا میں آپ کے ساتھ کھڑا نہیں رہ سکتا۔ جاوید ہاشمی

جاوید ہاشمی کو ساری باتوں کا علم نہیں ہے۔ عارف علوی

پی اے ٹی کے رحیق عباسی نے کہا تھا کہ اگر ہم ان کے ساتھ آگے نہیں جایں گے تو وہ دھرنا ختم کر دیں گے۔ عارف علوی

عمران خان کو کہیں سے کوئی پیغام نہیں آیا تھا میں سارا وقت وہیں موجود تھا۔ عارف علوی

پی ٹی وی پر حملے کے بعد میں نے عمران خان سے کہا کہ آپ فوراْ کنٹینر پر جایں اور اس کی مزمت کریں۔ عارف علوی

میرے کہنے پر عمران خان فوراْ کنٹینر پر گئے اور پی ٹی وی پر حملے کی مزمت کی۔ عارف علوی

ڈاکٹر عارف علوی نے مجھے بتایا تھا کہ پی اے ٹی والے آگے جا کر پارلیمنٹ پر حملہ کریں گے اور ہم ان سے پیچھے رہیں گے۔ جاوید ہاشمی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: