RSS Feed

24 September, 2014 16:08

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

24-SEP-2014

اتخابات پر جاری کی گئی الیکشن کمشن کی رپورٹ نے فافن کے شکوک و شبہات میں اور بھی اضافہ کر دیا ہے۔ سرور باری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

الیکشن کمشن نے خود اپنی رپورٹ جاری کی ہے کوئی آبزرور نے اپنی سفارشات پیش نہیں کی ہیں۔ سرور باری

الیکشن کمشن کی رپورٹ آنے کے بعد ووٹ آڈٹ بہت ضروری ہو گیا ہے۔ سرور باری

الیکشن کمشن کی رپورٹ بہت سیریس ہے اب کچھ حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات ہو جانی چاہییں۔ قمر زمان کائرہ

زرداری نے بھی نواز شریف کو کہا تھا کہ وزیراعظم بنیں بادشاہ نہ بنیں اور چار حلقوں کی تحقیقات کروا دیں۔ کائرہ

اب سپریم کورٹ کو الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرنی چاہییں۔ کائرہ

نواز شریف نے خود کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل جیوڈیشل کمشن بنانے پر تیار ہیں۔ ضعیم قادری

عمران خان کہہ رہے یں کہ ان کی چوری ہوئی ہے دیکھ لیا جائے کہ کس نے کی ہے۔ کائرہ

حافظ آباد کے ایک حلقے میں بائیس ہزار مسترد شدہ ووٹ جیتنے ولے امیدوار کے کھاتے میں ڈال دئیے گئے ہیں۔ سرور باری

ننانوے حلقے ایسے ہیں کہ جہاں دوسرے نمبر پر آنے والا امیدوار جیتنے والا ہو سکتا تھا۔ سرور باری

میں اس بات سے انکار کرتا ہوں کہ پچھلے الیکشن شفاف تھے۔ علی خان

اب تک جتنے حلقے کھلے ہیں سب میں دھاندلی کے ثبوت ملے ہیں۔ علی خان

ننانوے حلقے ایسے ہیں کہ جہاں دوسرے نمبر پر آنے والے جیتنے والے ہو سکتے تھے۔ سرور باری

الیکشن میں دھاندلی کا سب سے زیادہ فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوا جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔ سرور باری

حکومت پی ٹی آئی کو کہتی ہے کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو ثابت کریں تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں دھاندلی ہوئی حکومت کو اس کی تحقیقات کروانی چاہییں۔ علی خان

الیکشن رزلٹ فارم چودہ پر جاری کیا جاتا ہے ان کی بہت بڑی تعداد پر پریزائڈنگ آفیسرز اور آر اوز کے دستخط اور انگوٹھے موجود نہیں ہیں۔ سرور باری

یہ بات درست نہیں ہے کہ آر اوز الیکشن کے دوران صرف مسلم لیگ ن کی مدد کرتے رہے۔ ضعیم قادری

دو ہزار آٹھ کے الیکشن پہلے ایسے الیکشن ہیں کہ جن کے فارم چودہ الیکشن کمشن نے کمپیوٹر پر نہیں ڈالے ہیں۔ سرور باری

پہلے دھاندلی ووٹ ڈالتے وقت کی جاتی تھی لیکن اس دفعہ رزلٹ تیار کرتے وقت کی گئی۔ سرور باری

میں ضعیم قادری صاحب سے کہوں گا کہ حکومت ووٹ آڈٹ کے لئیے فورم بنائے ہم وہاں اپنی شکایات لے جایں گے۔ کائرہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: