RSS Feed

26 September, 2014 16:23

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

26-SEP-2014

میں میڈیا پر نہیں آنا چاہتا تھا کیونکہ آجکل میڈیا میں حقائق کو موڑ دیا جاتا ہے۔ طارق ملک سابق چیرمین نادرا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جیوڈیشل ٹریبیونل نے مجھے کہا کہ کچھ حلقوں کی دھاندلی کی تحقیقات کرنی ہے ہماری مدد کریں۔ طارق ملک

پہلے مجھے تین چار حلقوں کی تحقیقات کے لئیے کہا گیا بعد میں آٹھ حلقے دے دئیے گئے۔ طارق ملک

میں نے تحقیقات کرتے وقت تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا۔ طارق ملک

این اے دو سو دو میں انگوٹھوں کی تصدیق کے بعد دھاندلی کے کافی ثبوت سامنے آئے۔ طارق ملک

تحقیقاتی رپورٹ کو خفیہ رکھنا تھا لیکن حکومت نے کہا کہ اسے رپورٹ دکھائی جائے۔ طارق ملک

این ایے دو سو دو میں صرف ایک شخص نے تین سو دس ووٹ ڈالے۔ طارق ملک

ہم نے جعلی ووٹ ڈالنے والے شخص کی معلومات حکومت کو فراہم کیں لیکن اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ طارق ملک

این اے دو سو دو میں اس حلقے سے باہر کے لوگوں کے ووٹ بھی ڈالے گئے۔ طارق ملک

انگوٹھے لگنے کا ایک پیٹرن تھا جس سے انگوٹھوں کی تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔ طارق ملک

نادرا ایک دن میں ایک لاکھ انگوٹھوں کی تصدیق کر سکتا ہے۔ طارق ملک

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خود کہا ہے کہ مجھے ہراساں کر کے نوکری سے نکالا گیا۔ طارق ملک

حکومت نے مجھ پر بھینس چوری کا مقدمہ ڈالا اور میرا نام ای سی ایل پر ڈال دیا۔ طارق ملک

مجھے اور میری فیملی کو دھمکایا گیا میں نے شکایت کی لیکن تحقیقات اس وقت شروع کی گئیں جب میں استعفی دے چکا تھا۔ طارق ملک

میں نے اپنے طور تحقیقات کیں اور دھمکیاں دینے والوں کی معلومات حکومت کو فراہم کیں۔ طارق ملک

مجھے کہا گیا کہ کچھ غریب لوگ ملوث ہیں آپ ان سے صلح کر لیں۔ طارق ملک

وزیر داخلہ نے میرے خلاف ڈیڑھ گھنٹہ کی پریس کانفرنس کی اور مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ طارق ملک

مجھے کہا گیا کہ میری دہری شہریت ہے لیکن میں نے یہ بات چھپائی نہیں تھی۔ طارق ملک

حکومت نے نئے چیرمین نادرا کے لئیے نیویارک ٹئمز میں اشتہار دیا ہے۔ طارق ملک

اگر دہری شہریت والا نادرا کا چیرمین نہیں لگ سکتا تو پھر حکومت نے نیو یارک ٹئمز میں اشتہار کیوں دیا ہے۔ طارق ملک

مجھے سزا دی گئی لیکن جن لوگوں نے الیکشن میں دھاندلی کی اور بوگس ووٹ ڈالے انہیں کوئی سزا نہیں دی گئی۔ طارق ملک

ان پریزائڈنگ آفیسرز اور آر اوز کو سزا ملنی چاہئیے جنہوں نے دھاندلی کروائی۔ طارق ملک

ہم نے الیکشن کمشن کو بئیو میٹرک سسٹم استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ طارق ملک

ہم نے الیکشن کمشن کو کہا تھا کہ انگوٹھوں کے لئیے وہ سیاہی استعمال کی جائے جو پڑھی جا سکے۔ طارق ملک

ہم نے الیکشن کمشن کو کہا کہ ایک نمبر سیاہی خریدی جائے دو نمبر نہیں خریدی جائے۔ طارق ملک

الیکشن کمشن نے پہلے ایک سیاہی سے کچھ انگوٹھے لگوا کر بھیجے جو پڑھے نہیں جا سکتے تھے۔ طارق ملک

الیکشن کمشن نے بعد میں کچھ انگوٹھے لگوا کر بھیجے جو پڑھے جا سکتے تھے ہم نے کہا کہ یہ والی سیاہی خریدی جائے۔ طارق ملک

ہم نے جو سیاہی کہی الیکشن کمشن نے وہ سیاہی نہیں خریدی۔ طارق ملک

الیکشن کمشن نے انگوٹھے لگوانے کے لئیے ایسا پیڈ استعمال کیا جو ساری سیاہی چوس لیتا تھا۔ طارق ملک

جو پیڈ استعمال کیا گیا اس میں روئی کی بجائے گنے کا چھلکا استعمال کیا گیا۔ طارق ملک

نادرا نہ صرف انگوٹھوں کی بلکہ پریزائڈنگ آفیسرز کے دستخطوں کی بھی تصدیق کر سکتا ہے۔ طارق ملک

اگر ایک حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں سے زیادہ کمپیوٹر میں ڈالے جایں گے تو وہ انہیں قبول نہیں کرے گا۔ طارق ملک

کسی حلقے میں دھاندلی کرنے کے بعد میں کہہ دیا جاتا ہے کہ صفر لگانے کی غلطی ہو گئی تھی۔ طارق ملک

شفاف الیکشن کے لئیے بائیو میٹرک سسٹم لگایا جائے اور آخری دن پولنگ اسٹیشن تبدیل نہ کیا جائے۔ طارق ملک

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: