RSS Feed

2 October, 2014 16:05

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

02-OCT-2014

پیپلز پارٹی پر کوئی دباؤ نہیں ہے لاڑکانہ سب کا شہر ہے یہاں کوئی بھی جلسہ کر سکتا ہے۔ سعید غنی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

لاڑکانہ پاکستان کے باقی شہروں کی طرح ایک شہر ہے کوئی بھی سیاسی جماعت یہاں جلسہ کر سکتی ہے۔ سعید غنی

سندھ میں پیپلز پارٹی بہت مظبوط ہے پی ٹی آئی ہمارے مخالف ووٹروں تک پہنچ سکتی ہے۔ سعید غنی

ہم نے پنجاب میں سروے کروایا تو پیپلز پارٹی کا پانچ سے سات فیصد ووٹ تھا۔ طارق عظیم

الیکشن میں پیپلز پارٹی کا پنجاب سے مکمل صفایا ہو گیا تو ہم بہت حیران ہوئے۔ طارق عظیم

لاہور میں پولیو کے ایک سو ستاسی کیسز سامنے آ چکے ہیں جو حکومت کے لئیے لمحہ فکریہ ہے۔ طارق عظیم

حیران کن بات یہ ہے کہ لوگوں نے گوجرانوالہ اور کراچی جیسے شہروں میں پولیو ورکرز کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ طارق عظیم

گو نواز گو کے ساتھ ساتھ پولیو کے خلاف مہم کے نعرے کو بھی شامل کر لینا چاہئیے۔ سعید غنی

ہمارے سیاست دانوں کو اپنا بنیادی کام ہی کرنا نہیں آتا ان کے پاس کوئی پلان بی نہیں ہوتا۔ ہارون رشید

منصوبہ یہ تھا کہ تین دنوں میں وزیراعظم ہاؤس پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ ہارون رشید

وزیراعظم ہاؤس پر قبضے کےمنصوبے میں عمران خان، طاہرالقادری، شیخ رشید چوہدری برادران اور ایم آئی سکس شامل تھے۔ ہارون رشید

پیپلز پارٹی کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے اسے عمران خان کے موقف کی حمایت کرنی ہو گی۔ شاہ محمود قریشی

ممکن ہے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے میں پیپلز پارٹی ہمارے مڈ ٹرم الیکشن کے مطالبے کی حمایت کر دے۔ شاہ محمود قریشی

ہم نے پاپولر سیاست نہیں کی بلکہ جمہوریت کی خاطر حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ سعید غنی

پاکستان میں بے چینی تھی ایم آئی سکس نے اسے پہچان لیا اور فائدہ اٹھانا چاہا۔ ہارون رشید

عمران خان شعوری طور پر ایم آئی سکس کے منصوبے کا حصہ نہیں تھے ہر کسی کا اپنا منصوبہ تھا۔ ہارون رشید

نواز شریف کوئی کام نہیں کر سکتے کبھی وہ امریکہ جاتے ہیں کبھی مری وہ خود کو سعودی عرب کے بادشاہ کی طرح سمجھتے ہیں۔ ہارون رشید

گیلانی صاحب کے خلاف توہین عدالت اور نواز شریف کے خلاف جھوٹ بولنے کے مقدمے میں مطابقت ہے۔ عرفان قادر

میں سمجھتا ہوں کہ گیلانی کے خلاف توہین عدالت کا کیس درست نہیں تھا۔ عرفان قادر

سپریم کورٹ کو خود کو غیر جانبدار ثابت کرنے کے لئیے نواز شریف کو نوٹس بھیجنا چاہئیے۔ عرفان قادر

مجھے جسٹس جواد خواجہ کے ہوتے ہوئے انصاف ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ عرفان قادر

پی ٹی آئی کے دو مقدمات سپریم کورٹ میں موجود ہیں لیکن اب تک ا ن کی باری نہیں آ رہی۔ عرفان قادر

پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز ہوتے تھے تو سپریم کورٹ ان کو فوراْ سنتی تھی۔ عرفان قادر

گیلانی کے خلاف کیس غلط تھا اور اب نواز شریف کے خلاف جھوٹ بولنے کا کیس بھی غلط ہے۔ سعید غنی

عمران خان کو سمجھنا چاہئیے کہ سیاست دانوں کو اپنے گلے ججوں کے ہاتھوں میں نہیں دینے چاہییں۔ سعید غنی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: