RSS Feed

7 October, 2014 16:19

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

07-OCT-2014

چودہ اگست کو لاہور سے چلتے وقت یہ نہیں سوچا تھا کہ دھرنے میں اتنے دن بیٹھنا پڑے گا۔ عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف استعفی نہیں دے رہے کیونکہ ان کے بزنس مفادات حکومت میں رہنے میں ہیں۔ عمران خان

میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ نواز شریف نے استعفی نہیں دیا اور میرا پیغام گھر گھر پہنچ گیا۔ عمران خان

ماضی میں میں نے ڈی چوک میں جلسہ کیا صرف تین ہزار لوگ آئے لیکن آج پوری قوم جاگ چکی ہے۔ عمران خان

میرے لئیے کنٹینر میں بیٹھنا بہت مشکل کام ہے لیکن مقصد حاصل کرنے کے لئیے قربانی دینی پڑتی ہے۔ عمران خان

مجھے سب سے زیادہ خواتین کے جاگنے پر خوشی ہوئی ہے ان میں سیاسی شعور آ چکا ہے۔ عمران خان

ووٹ آڈٹ شروع ہو چکا ہے سعد رفیق اور میرا حلقہ آڈٹ کے لئیے کھل چکا ہے دھاندلی سامنے آ جائے گی۔ عمران خان

الیکشن میں کاغز اور سیاہی جان بوجھ کر غلط استعمال کی گئی اس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔ عمران خان

چارٹر آف ڈیموکریسی در حقیقت پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آپس میں باریاں لینےکا منصوبہ تھا۔ عمران خان

دو ہزار پندرہ میں الیکشن دیکھ رہا ہوں ہو سکتا ہے اسی سال اعلان ہو جائے۔ عمران خان

نواز شریف جہاں بھی جایں گے گو نواز گو کا نعرہ ان کا پیچھا کرے گا۔ عمران خان

میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو جائے گی یہ شیخ رشید نے کہپا تھا۔ عمران خان

میں نے کہا تھا کہ ایمپائر کی انگلی اٹھے گی تو حکومت نہیں رہے گی اور ایمپائر اللہ تعالی ہیں۔ عمران خان

بہالپور کے جلسے میں ایک لاکھ لوگ آئے میں سمجھ گیا کہ قوم اب جاگ چکی ہے۔ عمران خان

میں نے ایک سال پہلے کہہ دیا تھا کہ انصاف نہیں ملے گا ہمیں عوام کے پاس جانا پڑے گا۔ عمران خان

ہم اکیس نوسمبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کریں گے اور ہم اس کی تیاری کر رہے ہیں۔ عمران خان

ہمارا اصل فوکس پنجاب ہے کیونکہ اصل لڑائی یہاں پر ہے۔ عمران خان

لوگ مجھے طالبان خان کہتے تھے کیونکہ ان کے پاس کہنے کو کچھ اور نہیں تھا۔عمران خان

میرے صرف ایک رول ماڈل ہیں اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح ہیں۔ عمران خان

چوہدری اعتزاز احسن اور چوہدری نثار نے پارلیمنٹ میں ایک دوسرے پر الزامات لگائے لیکن بعد میں اپنے مفاد کے لئیے چپ کر کے بیٹھ گئے۔ عمران خان

پارلیمنٹ میں ایک بار بھی سیاست دانوں نے عوام کی غربت اور بے روزگاری کی بات نہیں کی۔ عمران خان

ہم کوئی شارٹ کٹ نہیں ڈھونڈھ رہے شارٹ کٹ اقتدار کی سیاست کرنے والے ڈھونڈھتے ہیں۔ عمران خان

اختر مینگل نے مجھے بتایا کہ بلوچستان میں انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور اصل قیادت سامنے نہیں آ سکی۔ عمران خان

اس وقت تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف اپنے کارکنوں کے دباؤ میں ہیں۔ عمران خان

پیپلز پارٹی شاید بچ جائے لیکن مسلم لیگ ن نہیں بچے گی کیونکہ اس جماعت کا کوئی نظریہ نہیں ہے صرف خاندانی سیاست کرتے ہیں۔ عمران خان

صرف فارم چودہ، پندرہ اور سولہ کا آڈٹ کر لیا جائے تو پتہ چل جائے گا کہ کتنی دھنادلی کی گئی۔ عمران خان

پولنگ ایجنٹ اور ریٹرننگ آفیسرز کے رزلٹ آپس میں نہیں ملتے اسی لئیے اب تک فارم چودہ الیکشن کمشن کی ویب سائٹ پر نہیں ڈالے گئے۔عمران خان

جن لوگوں نے پچھلے الیکشن میں دھنادلی کروائی ان کو سزا ہو گی تو اگلے الیکشن زبردست ہوں گے۔ عمران خان

میرا قوم کا پیغام ہے کہ تقدیر بدلنے کا موقع کبھی کبھی ملتا ہے اسے ہاتھ سے نہیں جانے دینا۔ عمران خان

میں قوم سے جو باتیں بھی کر رہا ہوں وہ مغربی جمہوریت میں موجود ہیں۔ عمران خان

مغربی جمہوریت میں نہ کسی کے لئیے سڑکیں بند کی جاتی ہیں اور نہ قوم کے پیسے سے حکمران عیاشی کرتے ہیں۔ عمران خان

میرا تمام پیسہ میرے نام ہے میں نے اسے باہر سے کمایا اور پاکستان میں لے کر آیا۔ عمران خان

ہماری حکومت آئی تو سب سے زیادہ زور انصاف کی فراہمی اور نیب کو ٹھیک کرنے پر لگایں گے۔ عمران خان

دوسرے نمبر پر تعلیم اور پھر غربت ختم کرنے پر زور دیں گے۔ عمران خان

جب تک چھوٹے کسانوں صنعتوں کو سہولتیں نہیں دی گے اور لوکل گورنمنٹ کا نظام نہیں آئے گا پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ عمران خان

میں وزیراعظم نہ بھی بنوں تو مجھے اللہ نے بہت عزت دی ہے لیکن قوم اگر اب بھی نہیں جاگتی تو بہت مشکل ہو جاتی۔ عمران خان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: