RSS Feed

8 October, 2014 16:15

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

08-OCT-2014

ہم انتخابات میں حصہ لے کر موجودہ نظام کا صفایا کر دیں گے اسے گرا دیں گے۔ طاہرالقادری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

یہ بات درست نہیں ہے کہ میں اداروں کو نہیں مانتا میں نے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور میں جیتا تھا۔ طاہرالقادری

میں نے کبھی کسی جماعت کے اپنی جماعت سے زیادہ وفادار ورکر نہیں دیکھے۔ طاہرالقادری

میرے کارکنوں نے ہر قسم کی مشکلات برداشت کیں گولیاں کھایں لیکن میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔ طاہرالقادری

میرے کارکنوں کو آج دھرنے میں بیٹھے ہوئے اٹھاون دن ہو چکے ہیں۔ طاہرالقادری

ہم نے پی ٹی وی پر حملہ نہیں کیا یہ حکومت کی ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ طاہرالقادری

ہمارے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرنے کے دوران پی ٹی وی پر غیر قانونی طور پر کچھ لوگوں کو بھرتی کیا گیا۔ طاہرالقادری

میرے ورکرز سادہ لوگ ہیں انہیں کیا پتہ کہ پی ٹی وی کی نشریات کیسے بند ہوتی ہیں یہ حکومت کے اپنے لوگوں کا کام تھا۔ طاہرالقادری

ہمارا کبھی بھی پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کا پروگرام نہیں تھا یہ بات بالکل غلط ہے۔ طاہرالقادری

میرا یہ کہنا کہ مبارک ہو پی ٹی وی پر قبضہ ہو چکا ہے میری غلطی تھی۔ طاہرالقادری

میرے پچھتر ہزار کارکن دھرنے میں موجود تھے ہم نے پارلیمنٹ پرقبضہ کرنا ہوتا تو کوئی مشکل نہ تھا۔ طاہرالقادری

لندن پلان کا الزم ایک جھوٹ ہے پاکستان میں کسی پر الزام لگانا ہو تو سازش کا کہہ دیا جاتا ہے۔ طاہرالقادری

چوہدری برادران نے مجھے کینیڈا ملنے آنا تھا میں نے تنظیمی کام کے لئیے لندن آنا تھا تو میں نے کہا کہ وہاں مل لیں گے۔ طاہرالقادری

عمران خان اتفاق سے انہی دنوں اپنے بچوں سے ملنے لندن آئے ہوئے تھے جس کا مجھے علم بھی نہیں تھا۔ طاہرالقادری

میرے ایک دوست کے ہاں اتفاق سے چائے پر عمران خان سے ملاقات ہو گئی اور ملکی صورت حال پر تھوڑی بات ہو گئی۔ طاہرالقادری

میں نے سوا سال پہلے کہا تھا کہ ہم اس نظام کے خلاف انقلاب مارچ کریں گے۔ طاہرالقادری

میری کبھی جنرل پاشا یا ظہیرالاسلام سے ملاقات نہیں ہوئی میں نے کبھی ان کی شکل بھی نہیں دیکھی تھی۔ طاہرالقادری

ظہیرالاسلام کو تبدیل ہوئے ایک ماہ ہو گیا کسی کی مرضی سے دھرنا دیا ہوتا تو اب تک واپس جا چکے ہوتے۔ طاہرالقادری

ہمارے دھرنے کا پروگرام گھر گھر پہنچ چکا ہے گو نواز گو کا نعرہ کراچی سے پشاور تک لگ رہا ہے۔ طاہرالقادری

بارہ اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسہ ہمارے دھرنے کے پیغام کو شہر شہر پھیلانے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ طاہرالقادری

فیصل آباد میں بارہ اکتوبر کو اس شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا اور انیس کو لاہور جایں گے۔ طاہرالقادری

فیصل آباد کا جلسہ نقطہ آغاز ہو گا جبکہ لاہور کا جلسہ نقطہ پرواز ہو گا۔ طاہرالقادری

غیر جانبدار جے آئی ٹی بن جائے تو ہمارا ایک بڑا مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ طاہرالقادری

ہم چاہتے ہیں کہ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کسی غیر جانبدار صوبے میں کرے۔ طاہرالقادری

جس دن جے آئی ٹی ہمارے مطالبات کے مطابق جو کہ بالکل قانونی ہیں بن گئی میں دھرنا ختم کرنے کے بارے میں اپنا نقطہ نظر بتاؤں گا۔ طاہرالقادری

جب الیکشن ہو گا تو ہم لڑیں گے اور جیتیں گے بھی۔ طاہرالقادری

ہمارے دروازے سب کے لئیے کھلے ہیں جب وقت آئے گا تو پی ٹی آئی سے الیکشن کے لئیے اتحاد کا سوچیں گے۔ طاہرالقادری

پارلیمنٹ کے اجلاس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تمام جماعتوں نے پہلے نواز شریف کو رگیدا اور پھر کہا کہ ہم مجبوراْ جمہوریت کی خاطر ان کی حمایت کرتے ہیں۔ طاہرالقادری

میرا اپنے کارکنوں کو پیغام ہے کہ ثابت قدم رہیں لڑیں لیکن امن اور پارلیمنٹ کی طاقت کے ساتھ۔ طاہرالقادری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: