RSS Feed

13 October, 2014 16:12

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

13-OCT-2014

حکومت نے دھرنوں کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا لیکن بھارتی جارحیت کے خلاف نہیں۔ چوہدری شجاعت کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی چوہدری شجاعت کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں۔ طاہرالقادری

جیسا بیان مودی نے پاکستان کے خلاف دیا ہے ہمارے وزیراعظم کو بھی ویسا ہی جواب دینا چاہئیے۔ طاہرالقادری

حکومت کو بھارتی جارحیت پر دنیا کو آگاہ کرنا چاہئیے اور دوست ممالک سے رابطہ کرنا چاہئیے۔ طاہر القادری

فوج کا سپاہی پہلی مرتبہ حکومت کے رویہ سے سخت تنگ آیا ہوا ہے۔چوہدری شجاعت

مشرف پر آرٹیکل چھ لگانے کی باتوں اور اسے غدار غدار کہہ کر بلانے سے فوج کا سپاہی بہت دکھی ہے۔ چوہدری شجاعت

دھرنے اور احتجاج سب کا حق ہے فوج عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف ہے اور نہ حق میں ہے۔ چوہدری شجاعت

جب فوج کسی کام میں رکاوٹ نہ ڈالے تو پھر وہ اس کے حق میں ہی ہوتی ہے۔ چوہدری شجاعت

فوج ہمیشہ غیر جاندار ہونی چاہئیے وقت نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ ہمیں فوج کی مدد حاصل نہیں ہے۔ طاہرالقادری

ہم نے اپنے انقلاب کے پیغام کو اب گھر گھر پہنچانا ہے اتخابات نہ جانے کب ہوں ہم نے تیار رہنا ہے۔ طاہرالقادری

دھرنوں کا فائدہ بھی ہوا ہے اور نقصان بھی دھرنوں کی وجہ سے لوگوں میں آگاہی پیدا ہوئی ہے۔ چوہدری شجاعت

پاکستان میں پانچ سال کی بجائے تین سال بعد انتخابات ہونے چاہییں۔ چوہدری شجاعت

انتخابی اصلاحات میں یہ بات بھی شامل ہونی چاہئیے کہ آئندہ کوئی خاندانی سیاست نہیں کرے گا۔ چوہدری شجاعت

میں اپنے حلقے کی ماؤں بہنوں او نوجوانوں کی دعاؤں سے بھاری اکثریت سے جیتوں گا۔ عامر ڈوگر

ملتان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ ایک پر امن شہر ہے۔ عامر ڈوگر

میری پیپلز پارٹی سے میرے والد کے وقت سے وابستگی ہے لیکن مجھے عمران خان کی شکل میں بھٹو نظر آ رہا ہے۔ عامر ڈوگر

قوموں کی تقدیر مہینوں میں نہیں بدلتی اسے بدلنے میں وقت لگتا ہے ۔ عارف علوی

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کا جو مومنٹم بنا ہے اسے ضائع نہیں ہونے دینا۔ عارف علوی

میرے خیال میں حکومت کے جانے میں زیادہ وقت نہیں ہے لیکن ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔ عارف علوی

نواز شریف اگر اپنے قوم سے خطاب میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مزمت کرتے اور وزیراعلی سے استعفی دینے کو کہتے تو دھرنوں کی نوبت نہیں آتی۔ چوہدری شجاعت

نواز شریف نے پہلے فوج سے دھرنوں کا مسئلہ حل کروانے کی درخواست کی بعد میں مکر گئے۔ چوہدری شجاعت

فوج دھرنوں کا مسئلہ حل کروا دے تو کوئی حرج نہیں سارے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ چوہدری شجاعت

فوج کے متعلق حکومتی بیانات کے بعد ان کے کوئی کردار ادا کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہی تھی۔ جسٹس طارق محمود

عمران خان نے بہت بڑا کام کر دکھایا ہے اب رک جایں نواز شریف بھی سمجھ سے کام لیں۔ طارق محمود

نواز شریف کو سمجھ لینا چاہئیے کہ اگر کام نہیں کریں گے تو ایک اور باری نہیں ملے گی۔ طارق محمود

حکومت کو پارلیمنٹ میں جانا چاہئیے اور انتخابی اصلاحات کرنی چاہییں۔ طارق محمود

انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بننی چاہئیے پارلیمنٹ یہ مسئلہ حل نہیں کر سکتی۔ چوہدری شجاعت

میں پرویز مشرف کو مشورہ دوں گا کہ ابھی آرام کریں ابھی ان کے سیاست کرنے کا وقت نہیں آیا۔ چوہدری شجاعت

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: