RSS Feed

14 October, 2014 16:10

Posted on

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

14-OCT-2014

دھرنے بھی یہیں ہیں ہم بھی ہیں اور نواز شریف بھی ہیں ہم ہٹنے والے نہیں۔ شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اس وقت تمام سیاسی جماعتیں الیکشن مہم کے لئیے باہر نکل آئی ہیں۔ شیخ رشید

سیاست دانوں کی ایک کثیر تعداد پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار بیٹھی ہے۔ شیخ رشید

پی آئی اے کو تباہ کر دیا ہے کسی دن یہ ادارہ بیٹھ جائے گا۔ شیخ رشید

میرا نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج ہے کہ وہ ثابت کر دیں کہ انہوں نے کسی ادارے کا سربراہ میرٹ پر لگایا ہو۔ شیخ رشید

مجید نظامی نے مجھے بتایا کہ انہوں نے نواز شریف کی والدہ کو کہہ کر سرتاج عزیز کو مشیر لگوایا۔ شیخ رشید

میں نے اقوام متحدہ میں نواز شریف سے کہیں بہتر تقریر کی تھی۔ شیخ رشید

نواز شریف کی کابینہ کے وزیر کہتے ہیں کہ انہیں کسی بات کا پتہ نہیں ہوتا سارے فیصلے وزیراعلی کا بیٹا کرتا ہے۔ شیخ رشید

نواز شریف فوج کا انتخاب ہیں۔ شیخ رشید

بھٹو بھی فوج کی پیداوار تھا اسے بنانے والی بیگم نصرت بھٹو تھیں۔ شیخ رشید

جب نواز شریف کا مشرف سے پھڈا ہوا تو حسن نواز نے مدد کے لئیے بھارت سے رابطہ کیا تھا۔ شیخ رشید

بھارت اب تک بارہ سویلین کو بمباری کر کے مار چکا ہے۔ شیخ رشید

بھارت کے ایک گولے کے جواب میں دو گولے پھینکیں تو بات ان کی سمجھ میں آتی ہے۔ شیخ رشید

نریندر مودی سے یہ توقع نہیں رکھنی چاہئیے کہ وہ پاکستان سے دوستی کرے گا۔ شیخ رشید

سارے فیصلے نواز شریف کا سمدھی، بھتیجا اور بیٹا کرتے ہیں۔ شیخ رشید

چوہدری نثار اور خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا۔ شیخ رشید

مجھے شک ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اب کی طرح نواز شریف کے ساتھ نہیں کھڑے رہیں گے۔ شیخ رشید

میرا اپنا بھی خیال تھا کہ دھرنا سات آٹھ دنوں سے زیادہ نہیں چلے گا لیکن ہمت ہے دھرنے والوں کی کہ دو ماہ سے اوپر ہو گئے ہیں۔ شیخ رشید

عمران خان ایک بہت بڑی سیاسی قوت بن چکا ہے نواز، زرداری اور فضل الرحمان اس سے خوف زدہ ہیں۔ شیخ رشید

عمران خان کے جلسوں میں کثیر تعداد میں لوگ خود آتے ہیں کوئی ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کی جاتی۔ شیخ رشید

پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تمام جماعتیں یہی کہہ رہی ہیں۔ شیخ رشید

اعتزاز احسن نے میری موجودگی میں کہا کہ ان کی بیگم کے حلقے سے ووٹوں کے تھیلوں سے بھوسہ نکلا۔ شیخ رشید

خواجہ سعد، آصف اور ایاز صادق کے حلقے کھل چکے ہیں دو دو سو کی جگہ چار چار سو تھیلے نکل رہے ہیں۔ شیخ رشید

رانا ثنا اللہ نے خود کہا کہ اگر چار حلقے کھل گئے تو پھر ہم کدھر جایں گے۔ شیخ رشید

اگر جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کے زمہ دار نواز شریف ہوں گے۔ شیخ رشید

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: